بھارت اور فرانس کے درمیان 36 لڑاکا طیاروں کی خریداری کا معاہدہ طے پا گیا

منگل 26 جنوری 2016 09:50

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 26جنوری۔2016ء) بھارت اور فرانس کے درمیان 36 لڑاکا طیاروں کی خریداری کا حتمی معاہدہ طے پا گیا ۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق دورے پر آئے ہوئے فرانس کے صدر فرینکوئیس اور وزیراعظم نریندر مودی نے 36 رافیل لڑاکا طیاروں کی خریداری کی مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے ہیں۔

(جاری ہے)

مفاہمتی یاداشت پر دستخط کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ہم نے فرانس کے ساتھ 36 رافیل لڑاکا طیارون کی خریداری کے لئے معاہدے پر دستخط کئے ہیں ۔

دریں اثناء فرانس کے صدر فرینکوئیس اولاندی نے کہاکہ معاہدے کے حوالے سے صرف مالی معاملات طے کرنا باقی تھے جو کافی حد تکطے ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاہدے کے تحت بھارت فرانس کی ایروسپیس داساؤلت سے 8.8 درمیانے سائز کے ملٹی رول کمبیٹ ائیر کرافٹ خریدے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ابھی کچھ مالی معاملات طے ہونا باقی ہیں اور جلد یہ بھی طے پانے کے بعد معاہدے پر عملدرآمد کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :