وزیراعظم کی نیشنل ہیلتھ انشورنس سکیم میں سفارش اور اقربا پروری کا انکشاف

منگل 26 جنوری 2016 10:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 26جنوری۔2016ء) وزیراعظم کی نیشنل ہیلتھ انشورنس سکیم میں سفارش اور اقربا پروری کا انکشاف ہوا ہے۔ درجنوں سرکاری ملازمین کے اہلخانہ کو بھی کارڈ جاری کردیے گئے۔ حق دار ایک بار پھر محروم ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

انتہائی اہم ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی نیشنل ہیلتھ انشورنس سکیم میں حق دار افراد کو ماضی کی طرح پھر اپنے حقوق سے محروم کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کے اہلخانہ کے کارڈ بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ہیلتھ سکیم کارڈ میں مقامی سیاسیوں اور علاقہ کے ایم این اے سمیت وزارت میں بھی خصوصی اثر و رسوخ استعمال کیا جارہا ہے۔ دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ سرکاری ملازمین اور ان کے اہلخانہ کا علاج و معالجہ پہلے سے ہی مفت میں ہورہا ہے تاہم انہوں نے کارڈ بنوا کر نہ صرف سکیم کو ناکام کرنے کی کوشش کی بلکہ حق دارون کے حقوق پر ڈاکہ بھی مارا ہے

متعلقہ عنوان :