پاکستان سعودی عرب وایران کے کسی قسم کی ثالثی نہیں کروا رہا۔ عادل الجبیر ،ایران کواپنے ہمسایوں سے متعلق پالیسی اور حکمت عملی بدلنا اور اندرونی معاملات میں مداخلت سے گریز کرنا چاےئے ، سعودی وزیرخارجہ کی میڈیا سے گفتگو

منگل 26 جنوری 2016 10:02

منامہ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 26جنوری۔2016ء ) سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان پاکستان کسی قسم کی ثالثی نہیں کروا رہا ہے۔ عرب انڈیا تعاون فورم کے پہلے سیشن کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ ممالک نے ریاض اور تہران کے درمیان ثالثی اور پیغامات بھجوانے کی پیشکش کی تھی۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران کو معلوم ہے کہ اس سے کیا توقعات کی جارہی ہیں اور ایران کی جانب سے مثبت جواب نہ آیا تو کوئی ثالثی نہیں ہوگی۔

"سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ "35 سال سے زائد عرصے سے ایران نے عرب ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت، فرقہ واریت کے بیج بو کر اور دہشت گردی کی حمایت کر کے جارح نقطہ نظر اپنا رکھا ہے۔"ان کا مزید کہنا تھا " ایران کواپنے ہمسایوں سے متعلق پالیسی اور حکمت عملی بدلنا ہوگی اور دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے گریز کرنا چاہئیے ہے تاکہ ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات قائم کئے جائیں۔"

متعلقہ عنوان :