سلمان تاثیر قتل، ممتاز قادری کی ریاست سے معافی کی درخواست کا فیصلہ رواں ہفتے کئے جانے کا امکان

پیر 25 جنوری 2016 09:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 25جنوری۔2016ء) سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قتل میں ملوث ممتاز قادری کی ریاست سے معافی کی درخواست کا فیصلہ رواں ہفتے کئے جانے کا امکان ہے جس میں انہوں نے استدعا کر رکھی ہے کہ وہ گھر کے واحد کفیل ہیں اس لئے انہیں معاف کیا جائے ۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ سمیت عدلیہ انہیں دوبارہ سزائے موت دینے کا حکم دے چکی ہیں ان کی نظرثانی کی درخوست بھی سپریم کورٹ مسترد کر چکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :