وزیراعلیٰ سے شمالی وزیرستان کے ہونہار طالب علم ذوالقرنین کی ملاقات، ایم بی بی ایس کے تعلیمی اخراجات اٹھانے کا اعلان،ذوالقرنین جیسے ذہین اور محنتی طالبعلم ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں،ایسے ہیروں کو تراشنے کیلئے وسائل نچھاورکرتے رہیں گے:شہبازشریف،وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے طالب علم ذوالقرنین کو تعلیمی اخراجات کا چیک بھی دیا
پیر 25 جنوری 2016 09:04
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 25جنوری۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے آج یہاں شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی کے علاقے حیدر خیل سے تعلق رکھنے والے ہونہار طالب علم ذوالقرنین نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے ہونہار طالب علم ذوالقرنین کے ایم بی بی ایس کے تمام تعلیمی اخراجات اٹھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت ذوالقرنین کے ایم بی بی ایس کی تعلیم کے تمام اخراجات برداشت کرے گی اور اس ضمن میں ذوالقرنین کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔
انہو ں نے کہا کہ ذوالقرنین جیسے ذہین طالب علم پاکستان کا اثاثہ ہیں اور قوم کو ا ن پر فخر ہے۔ ایسے ذہین اور مستحق طلبا کی تعلیم کیلئے ہر طرح کے وسائل حاضر ہیں کیونکہ ایسے طالب علموں کیلئے وسائل کی فراہمی پاکستان کے مستقبل پر سودمند سرمایہ کاری ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نہ صرف صوبہ پنجاب بلکہ دیگر صوبوں سے تعلق رکھنے والے ہونہار اور مستحق طلبا کو اپنے اخراجات پر اعلیٰ تعلیم دلا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ طالبعلم ذوالقرنین نے شمالی وزیرستان کے دور افتادہ علاقے سے تعلق ہونے اور کم وسائل کے باوجود عزم، حوصلے اور محنت کے ساتھ جو مقام حاصل کیا ہے وہ ثابت کرتاہے کہ ہمارے با صلاحیت نوجوان تاریخ کا دھارا بدلنے کی پوری اہلیت رکھتے ہیں اور ذوالقرنین جیسے قابل اور ذہین طالب علم امید کی کرن ہیں- حکومت پنجاب ذوالقرنین جیسے کم وسیلہ اور باصلاحیت نوجوانوں پر تمام وسائل نچھاور کررہی ہے۔ ذوالقرنین جیسے ذہین اور محنتی طالبعلم ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اورپاکستان کا مستقبل انہی ہیروں سے جڑا ہوا ہے اور پنجاب حکومت ایسے ہیروں کو تراشنے کیلئے وسائل ان پر نچھاور کرتی رہے گی۔انہوں نے کہاکہ ذوالقرنین جیسے طالبعلموں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرکے ہی قائد اور اقبال کا پاکستان تعمیر کیا جاسکتاہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے اس بچے نے اپنی محنت اور والدین کی دعاؤں سے کامیابی حاصل کی ہے اور آج آغا خان میڈیکل یونیورسٹی میں ایم بی بی ایس کا طالب علم ہے ۔ وزیراعلیٰ نے طالب علم ذوالقرنین کو تعلیمی اخراجات کا چیک بھی دیا۔طالب علم ذوالقرنین نے اس موقع پر کہا کہ تعلیمی اخراجات اٹھانے پر میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔ شہبازشریف جس طرح مستحق اور ذہین طلبا کو اعلیٰ تعلیم دلانے کیلئے کام کر رہے ہیں وہ قابل تعریف ہے۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال بھی اس موقع پر موجود تھےمزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
پیر 25 جنوری 2016 کی مزید خبریں
-
پہلا ون ڈے، نیوزی لینڈ کے کھلاڑی زخمی، ہسپتال منتقل
-
اظہر اور عامر اختلافات ختم ، مل کر آگے بڑھنے کا فیصلہ کرلیا ، بحیثیت کپتان ایک ایسا ماحول بنانے کی کوشش کریں گے جس سے عامر کامیاب ہو سکے ،اظہر علی ، میرا موقف جو بھی ہو، میرا کام ٹیم کی قیادت کرنا ... مزید
-
وزیراعلیٰ سے شمالی وزیرستان کے ہونہار طالب علم ذوالقرنین کی ملاقات، ایم بی بی ایس کے تعلیمی اخراجات اٹھانے کا اعلان،ذوالقرنین جیسے ذہین اور محنتی طالبعلم ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں،ایسے ہیروں کو تراشنے ... مزید
-
سلمان تاثیر قتل، ممتاز قادری کی ریاست سے معافی کی درخواست کا فیصلہ رواں ہفتے کئے جانے کا امکان
-
صوبائی حکومتوں کی جانب سے ریحام خان کی سماجی تنظیم ” مور “ کو سرکاری سرپرستی دینے کی پیش کش
-
خیبر پختونخوا ایک بار پھر زلزلے سے لرز اٹھا، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ ،لوگوں میں شدید خوف وہراس
-
خادم اعلیٰ پنجاب کی زندگی کا ایک اور رخ بھی عوام کے سامنے آگیا
-
جمعرات،جمعہ کو پنجاب کے بالائی علاقوں ،اسلام آباداورکے پی کے میں بارش کاامکان
-
فتح جنگ ،نریندر مودی کی شان میں گستاخی کرنے پرمفتی کفایت اللہ کیخلاف مقدمہ درج
-
کالیکی منڈی، TINESکمپنی کی دوائی کھاکرمریض کی جان پربن آئی،جعلی ادویات کے ایجنٹ سرگرم،محکمہ صحت نے چپ سادھ لی
-
شاہ سلمان کی خطے میں ایرانی مداخلت پر جان کیری سے بات چیت، شام کی صورت حال و عرب خطے میں ایران کی بڑھتی مداخلت پر تبادلہ خیال
-
ایران میں ’امریکا مْردہ باد‘ موبائل ٹیون ختم کر دی گئی،جوہری معاہدے کے بعد امریکی مخالفت کی بازگشت دھیمی پڑنے لگی
-
برطانیہ، 33ملین کی لاٹری،’انعامی ٹکٹ پتلون کی جیب میں دھل گیا
-
کینیڈا میں چار افراد کی ہلاکت، 17 سالہ لڑکے پر فردِ جرم عائد
-
شام کے بحران کابہترین حل سیاسی تبدیلی ہے،امریکی نائب صدر جوبائیڈن،سیاسی حل ممکن نہ ہوا تو امریکہ اور ترکی داعش کیخلاف فوجی آ پریشن کرینگے، پریس کانفرنس
-
ایران،چین کا باہمی تجارتی حجم 600ارب ڈالر تک لے جانے کا فیصلہ ، افغانستان ،عراق،شام اور یمن میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے تعاون پر بھی اتفاق
-
نریندر مودی ای رکشہ میں بیٹھ گئے
-
امریکی ریاستوں میں برف کا شدید طوفان، نیویارک بند، واشنگٹن ڈی سی کوخطرات لاحق ، واشنگٹن ڈی سی میں ڈھائی فٹ تک برف پڑ گئی،اب تک 20 ریاستوں میں 8 کروڑ 50 لاکھ افراد برفباری سے متاثر اور10افراد کی ہلاکت ... مزید
-
افغانستان کے ساتھ معاہدہ ہے اپنی سرزمین ایک دوسرے کیخلاف استعمال نہیں ہونے دینگے،نوازشریف،افغانستان میں دائمی امن کے خواہاں ہیں،پاکستان کی طرف سے کوئی الزام نہیں لگایا گیا بھارت کی طرف سے دی گئی ... مزید
-
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 14 روپے فی لیٹر کمی کی جا سکتی ہے ، اوگرا
-
شمالی وزیرستان ،پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں کی بمباری،17 دہشت گرد ہلاک،پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے پاک افعان سرحدی علاقے دتہ خیل اور شوال میں فضائی کارروائی کی،آئی ایس پی آر
-
پشاور دھماکے سے مقامی مدرسے کے مہتمم سمیت 3افراد زخمی،دو زخمیو ں کی حالت تشویشناک،ریمورٹ کنٹرول بم سے مقامی مدرسے کے مہتمم کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ، دھماکے میں افغان باشندہ قاری صلاح الدین انکا ... مزید
-
وزیراعظم او وزیر داخلہ کے درمیان اختلافات سامنے آگئے،نواز شریف نے چوہدری نثار کو کراچی آپریشن اور ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری پر تحفظات دور کرنے کے لیے وزیرداخلہ کو کراچی جانے کا کہا چوہدری نثار نے پیپلزپارٹی ... مزید
-
رینجرز کرپشن ختم کرنے کی اتھارٹی نہیں، وزیراعلیٰ سندھ ،ضرب عضب کی وجہ سے قبائلی علاقوں میں جب دہشتگردوں پر پریشر آتا ہے تو وہ کراچی کی طرف آجاتے ہیں ، پاکستان پیپلز پارٹی کیخلاف بھٹو دور سے ہی اتحاد ... مزید
-
حکومت پنجا ب پر نیشنل ایکشن پلان کے تحت 17 شہروں میں بھرپور آپریشن کا دباؤ، صو با ئی حکو مت جان چھڑانے کے لئے بعض علاقوں میں محدود حد تک کارروائی کے لئے تیار
-
پاک بھارت سیکرٹریز خارجہ ملاقات آئندہ ماہ متوقع،دونوں ممالک کے درمیان فروری میں ملاقات پر اتفاق موجود ہے ابھی تک تاریخ کوحتمی شکل نہیں دی جاسکی ،سرکاری عہدیدار
-
افغان طالبان نے امن مذاکرات میں شمولیت عالمی پابندیاں ہٹانے سے مشروط کردی، عالمی رہنماؤں کو یہ پیغام پہنچا دیا وہ پہلے ہمیں اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ سے نکالیں ، آزادی کیساتھ سفر کی اجازت دیں، اس کے ... مزید
-
پشاور: پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو نے صوبائی سطح پر تین ماہ کے اندر پارٹی کی تنظیم نو کیلئے ہدایت جاری کردیں ، ناراض کارکنوں کو منانے اور نئی ممبر شپ کو لانچ کرنے کا بھی اعلان ، تنظیم نو کا فیصلہ ... مزید
-
لال مسجدانتظامیہ نے مولانا عبدالعزیزکی ممکنہ گرفتاری کی صورت میں حکمت عملی تیار کرلی ،انتظامیہ کی مولانا عبدالعزیزکی ممکنہ گرفتاری کی تردید ، گرفتاری کی صورت میں شدید ردعمل کا مظاہر ہ کیا جائے ... مزید
-
حکومت کا حج اخراجات میں کمی کا فیصلہ
-
پاکستان کو دہشت گردوں کا نیٹ ورک ہر حالت میں ختم کرنا ہوگا،باراک اوباما،پشاور میں آرمی پبلک سکول حملے کے بعد پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ کا عزم اور دہشت گردوں کیخلاف موثر کارروائیاں کی جا رہی ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.