کامونکے،جھگڑا ختم کروانے پر گورنمنٹ سکول کے ٹیچرنے مکامار کرطالبعلم کے ناک کی ہڈی توڑ دی

اتوار 24 جنوری 2016 10:46

کامونکے(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 24جنوری۔2016ء)جھگڑا ختم کروانے پر گورنمنٹ سکول کے ٹیچرنے مکامار کرطالبعلم کے ناک کی ہڈی توڑ دی،بتایاگیاہے کہ نواحی موضع کوٹلی دلباغرائے کے رہائشی گورنمنٹ ہائی سکول نمبر2میں تعینات ٹیچر افتخار ورک کے بیٹے فراز کا گورنمنٹ سکول نمبر 1کے طالبعلموں سے دوروز قبل جھگڑا ہوا جھگڑا ختم کرنے کا کہنے پر فراز کا محلہ محمد پورہ کے اسد علی سے تلخ کلامی ہوگئی جس پر گزشتہ روزفراز اپنے والد ٹیچر افتخار کے ہمراہ موٹرسائیکل پر گھر جارہاتھاکہ راستے میں ٹیچر افتخار ورک نے اسد کو دیکھ کر موٹرسائیکل کھڑی کرکے ہوروں مکوں سے تشددکرنا شروع کردیا جس سے اسد علی کی ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی پولیس مصروف تفتیش ہے