صدر اوبامہ کی انجیلا مر کل ٹیلی فونک گفتگو، یورپ میں پناہ گزینوں کے بحران پر تبادلہ خیال

ہفتہ 23 جنوری 2016 08:55

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 23جنوری۔2016ء) امریکی صدر باراک اوبامہ نے جرمن چانسلر انجیلا مر کل کے ساتھ یورپ میں پناہ گزینوں کے بحران پر تبادلہ خیال کیا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر باراک اوبامہ نے چانسلر انجیلا مر کل کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت کی ہے بیان کے مطابق اوبامہ نے مرکیل کو بتایا کہ وہ پناہ گزینوں کے بحران پر غور میں معاونت بارے نئی ذمہ داریوں کو محفوظ بنانے کے حوالے سے ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں سربراہی کانفرنس کی میزبانی کرینگے بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنما جنگوں سے متاثرہ پناہ گزینوں کی معاونت بارے آئندہ چند ماہ تک مل کر کام کرنے پر بھی متفق ہوئے ہیں

متعلقہ عنوان :