موغا دیشو میں ساحل سمندر پر ریسٹورنٹ کے باہر بم دھما کہ ، کم از کم 20افراد ہلاک،متعدد زخمی

ہفتہ 23 جنوری 2016 08:55

موغا دیشو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 23جنوری۔2016ء) صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو میں ساحل سمندر پر واقع ریسٹورنٹ کے باہر بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم بیس افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس اور عینی شاہدین نے بتایا کہ پانچ مسلح افراد ریسٹورنٹ کے باہر بم نصب کررہے تھے کہ وہ اچانک پھٹ گیا دھماکے کے نتیجے میں ایک خاتون اور بچوں سمیت بیس افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے صومالی پولیس کے ایک افسر محمد عبدالرحمان نے اسے معصوم شہریوں پر وحشیانہ اور بزدلانہ حملہ قرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں نے ایسی جگہ کا انتخاب کیا جہاں تفریح مقام ہونے کی وجہ سے بڑی تعداد میں لوگ جمع تھے تاہم سکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں لوگوں کو بروقت بچا لیا انہوں نے کہا کہ دھماکے کی ذمہ داری الشباب گروپ نے قبول کرلی ہے حملے کے بعد ایک مشتبہ شخص کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :