بھارتی سیکیورٹی فورسز نے یوم جمہوریہ کی پریڈ میں دہشت گردی کی کوشش ناکام بنادی، مختلف ریاستوں سے داعش سے تعلق کے شبے میں 14 دہشت گردوں گرفتارکو گرفتار کرلیا گیا

ہفتہ 23 جنوری 2016 08:48

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 23جنوری۔2016ء )بھارتی سیکیورٹی فورسز نے یوم جمہوریہ کی پریڈ سمیت اہم تقریبات میں دہشت گردی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مختلف ریاستوں سے داعش سے تعلق کے شبے میں 14 دہشت گردوں کو گرفتارکر لیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو نجی ٹی وی کے مطابق بھارت میں داعش متحرک ہونا شروع ہو گئی ہے ،بھارتی سیکیورٹی فورسز نے مختلف ریاستوں میں آپریشن کر کے 24گھنٹوں میں 14مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے جن کا تعلق مبینہ طور پر داعش کے ساتھ بتایا جا رہا ہے۔گرفتار افراد میں طلبا بھی شامل ہیں جن کی عمریں 19سے 23سال کے درمیان ہیں۔ بھارتی سیکیورٹی ذرائع کے مطابق داعش سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد یوم جمہوریہ کی پریڈ سمیت اہم تقریبات میں دہشت گردی کرنا چاہتے تھے۔

متعلقہ عنوان :