اسلام آباد ہائیکورٹ ، سابق صدر آزاد کشمیر راجہ ذوالقرنین کے بیٹے کی ضمانت خارج ، نیب نے کمرہ عدالت کے باہر سے گرفتارکرلیا

جمعہ 22 جنوری 2016 09:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 22جنوری۔2016ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر آزاد جموں وکشمیر راجہ ذوالقرنین کے بیٹے راجہ بابر علی ذوالقرنین کی ضمانت خارج کردی اس پر نیب نے انہیں کمرہ عدالت کے باہر سے گرفتارکرلیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز جسٹس شوکت عزیز صدیقی اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی درخواست گزار کے وکیل اور نیب پراسکیوٹر عدالت میں پیش ہوئے عدالت نے دلائل سننے کے بعد رینٹل پاور پلانٹس کرپشن سکینڈل کے ملزم راجہ بابر علی ذوالقرنین کی ضمانت کی درخواست خارج کرتے ہوئے گرفتاری کا حکم جاری کیا عدالتی حکم پر نیب نے نیب نے ملزم کو کمرہ عدالت کے باہر سے اپنی حراست میں لے لیا واضح رہے کہ سابق صدر آزاد جموں وکشمیر راجہ ذوالقرنین کے بیٹے پر رینٹل پاور پلانٹ پراجیکٹ میں ساڑھے بارہ کروڑ ڈالر کی کرپشن میں ملوث ہونے کا الزام عائد ہے