وفاقی حکومت نے گوادر کو ملک کا بڑا شہر قرار دیا ،ملازمین کے ہاؤس رینٹ الاؤنس میں 45 فیصد اضافہ کردیا گیا

جمعہ 22 جنوری 2016 09:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 22جنوری۔2016ء) وفاقی حکومت نے گوادر کو ملک کا بڑا شہر قرار دیا ، اس ضمن میں گوادر کو بڑا شہر قرار دینے اور گوادر کے سرکاری ملازمین کو ہاؤس رینٹ الاؤنس دینے کیلئے نوٹیفکیشن یکم جنوری 2016ء سے جاری کردیا گیاہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق گوادر شہر کے ملازمین کو وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ابتدائی بنیادی تنخواہوں کے ہاؤس رینٹ الاؤنس پنتالیس فیصد ملے گا نوٹیفکیشن کی اطلاع یکم جنوری دو ہزار سولہ سے ہوگا۔