جاپان میں ٹوکیو مزار پر دھماکے کے الزام میں جنوبی کوریا کے ایک شہری کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا

جمعہ 22 جنوری 2016 09:54

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 22جنوری۔2016ء) جاپان میں متنازعہ جنگی مزار پر حالیہ بم دھماکے میں ملوث جنوبی کوریا کے مشتبہ شخص کو گن پاورڈر استعمال کرنے کے الزام میں دوبارہ گرفتار کر لیا گیا غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹوکیو پولیس کا کہنا ہے کہ 27 سالہ شانگ جان کو گزشتہ ماہ مزار پر دخل اندازی کے باعث پکڑے جانے کے بعد اب جاپان کے دھماکہ خیز کنٹرول قانون کی خلاف ورزی کے نئے الزام کا سامنا کرنا ہو گا پولیس ترجمان نے بتایا کہ شانگ نے مبینہ طور پر ایک دھائی پائپ کالے گن پاؤڈر سے بھرا اور اسے یاسوکیونائی مزار کے اندر بیت الخلاء میں لے گیا اور وہاں اسے اڑاد یا جاپانی استغاثہ نے جیون کو دسمبر میں دھماکے کے بعد غیر قانونی طور پر مزار میں داخلے کے الزام میں گرفتار کیا تھا تاہم بعد میں رہا کر دیا گیا تھا ۔