پوپ فرانسس کی فٹ پاتھ پر بچی کو جنم دینے والی بے گھر رومانیہ کی خاتون کو گھردینے کی پیشکش

جمعہ 22 جنوری 2016 09:53

ویٹیکن سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 22جنوری۔2016ء)پوپ فرانسس نے سٹریٹ پیٹرچوک کے سامنے بچی کو جنم دینے والی بے گھر رومانیہ کی خاتون کو گھردینے کی پیشکش کی ہے،غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ویٹیکن کے ترجمان فیڈریکو لومبارڈی نے بتایا کہ بے گھر رومانیہ کی خاتون پیٹرسکوائر میں فٹ پاتھ پر بچی کو جنم دیا۔

(جاری ہے)

بچی کا نام آئرینی رکھا گیا ہے جس کا ویٹ2.9کلوگرام ہے۔ترجمان نے بتایا کہ پوپ فرانسس کے علم میں یہ بات آنے پر انہوں نے ہدایت کی کہ خاتون کو ایک سال کیلئے رہائشگاہ فراہم کی جائے اور تمام بنیادی ضروریات بھی فراہم کی جائیں