بھارتی یوم جمہوریہ پر نئی دہلی میں دہشتگردی کا ممکنہ خطرہ، ہائی الرٹ جاری ، دہشتگرد وزیراعظم مودی اور مہمان خصوصی صدر فرانسو اولاند کو نشانہ بنا سکتے ہیں،خفیہ ادارے کا انتباہ

جمعہ 22 جنوری 2016 09:51

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 22جنوری۔2016ء)بھارتی خفیہ ایجنسی کی جانب سے 26 جنوری کو بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر نئی دہلی میں دہشتگردی کے ممکنہ حملوں کے خطرے سے متعلق انتباہ کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کردیا ہے ،خفیہ ایجنسی سے خبردار کیا ہے کہ دہشتگرد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور تقریب کے مہمان خصوصی فرانس کے صدر فرانسو اولاند کو نشانہ بنا سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبرساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ نئی دہلی میں چھبیس جنوری کو یوم جمہوریہ کی تقریبات کے موقع دہشتگردی کا بڑا واقعہ رونا ہوسکتا ہے،اس کے پیش نظر بھارتی حکومت نے تمام سرکاری اور غیر سرکاری عمارتوں اور شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سخت سیکورٹی انتظامات کرلئے ہیں۔ دارالحکومت میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے ۔