وزیرداخلہ نے عمران فاروق قتل کیس کے ملزم خالدشمیم کی میڈیاسے بات چیت کانوٹس لے لیا،ملزم کی اس طرح گفتگوکیس پراثراندازہوسکتی ہے ،کیس کومیڈیاپرسرکس بنانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ،،چوہدری نثار

جمعہ 22 جنوری 2016 10:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 22جنوری۔2016ء)وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے عمران فاروق قتل کیس کے ملزم خالدشمیم کی میڈیاسے بات چیت کانوٹس لے لیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے جمعرات کے روزعمران فاروق قتل کیس کے ملزم کی میڈیاسے ہونے والی گفتگوکاسخت نوٹس لے لیاہے ان کاکہناہے کہ ملزم کی اس طرح گفتگوکیس پراثراندازہوسکتی ہے ،کیس کومیڈیاپرسرکس بنانے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی ،عمران فاروق قتل کیس میں سچائی اورانصاف کومقدم رکھاجائے ،عمران فاروق قتل کیس کوکیس ہی رہنے دیاجائے ملزم خالدشمیم کوعدالت میں پیش کرنے والے اہلکاراورانچارج کوبھی معطل کیاگیا