شہری علاقوں میں موجود سفارتخانوں اوردفاتر کے خلاف کاروائی کا حکم ، کارروائی میں کسی بااثر اور ذاتی پسند نا پسند پر استثنیٰ نہ دیا جائے ۔ عدالت سب کا احترام کرتی ہے مگر عدالتی حکم اور قانون پر ہر حال میں عمل کرائے گی،سپریم کورٹ ، بلاول بھٹو زرداری کے گھر کو دفتر کے طور پر استعمال نہیں کیا جائے گا ۔ 7 روز میں پارٹی دفتر خالی کر دیں گے ،پیپلزپارٹی کے وکیل کی عدالت کو یقین دہانی

جمعہ 22 جنوری 2016 10:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 22جنوری۔2016ء) سپریم کورٹ نے اسلام آباد کے شہری علاقوں میں موجود 27 سفارتخانوں ، پیپلزپارٹی دفتر ، سکولوں ، آئی جی موٹر وے اور آئی جی اسلام آباد پولیس سمیت دیگر تمام دفاتر کے خلاف قانون کے مطابق دو ہفتوں میں کاروائی کا حکم دے دیا ہے اور چیئرمین سی ڈی اے کو سختی کے ساتھ ہدایت کی ہے کہ کارروائی میں کسی بااثر اور ذاتی پسند نا پسند پر استثنیٰ نہ دیا جائے ۔

عدالت سب کا احترام کرتی ہے مگر عدالتی حکم اور قانون پر ہر حال میں عمل کرائے گی ۔ جبکہ سکولوں اور دیگر معاملات بارے اگر ہائی کورٹ کا حکم امتناعی موجود ہے تو عدالت اس کا جلد سے جلد فیصلہ کرے ۔ پیپلزپارٹی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے عدالت کو یقین دہانی کرائی ہے کہ بلاول بھٹو زرداری چیئرمین کے گھر کو دفتر کے طور پر استعمال نہیں کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

7 روز میں پارٹی دفتر خالی کر دیں گے ۔ جسٹس اعجاز افضل نے کہا ہے کہ اگر پیپلزپارٹی کا دفتر سالہا سال سے موجود ہے تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ وہ برسوں سے قانون کی خلاف ورزی کرتے آ رہے ہیں ۔ قانون معاشرے میں مہذبانہ پن قائم کرتا ہے کسی کو کوئی مسئلہ ہے تو وہ پارلیمنٹ جائے ۔ قانون ساز ادارہ نہیں ہیں ہم نے تو آئین و قانون کی تشریح کرنا ہوتی ہے ۔

بعض اوقات اونٹ پر رکھا تنکا بھی اس پر بھاری پڑ جاتا ہے آئی جی موٹر وے اور آئی جی اسلام آباد جو خود قانون کے رکھوالے ہیں انہیں قانون کی خلاف ورزی نہیں کرنے دیں گے ۔جبکہ دو رکنی بنچ کے روبرو سی ڈی اے نے رپورٹ پیش کر دی جس میں بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ(ق) اور پیپلزپرٹی کے علاوہ باقی سیاسی جماعتوں نے دفاتر خالی کر دیئے ہیں ۔ 140 دفاتر رضاکارانہ ، 27 خود سیل کئے ہیں ۔

1339 دفاتر میں سے 352 سکولوں نے ہائی کورٹ سے حکم امتناعی لے رکھا ہے یہ رپورٹ جمعرات کو دی گئی ہے ۔لطیف کھوسہ نے بتایا کہ انہوں نے دو درخواستیں دائر کی ہیں ایک تو مقدمے میں فریق بننے کی درخواست دائر کی ہے اور دوسرا آپریشن کے خلاف ہے ذوالفقار علی بھٹو کی پارٹی کو اب دفتر نہیں بنانے دیا جا رہا ہے جسٹس اعجاز افضل نے کہا کہ اگر آپ یہ کہتے ہیں کہ یہ بھٹو کے دور سے ہوتا آ رہا ہے تو اس کا مطلب تو یہ ہوا ہے پیپلزپارٹی سالوں سال سے اس قانون کی خلاف ورزی کرتی چلی آ رہی ہے ہم نے تو مثال دی ہے اگر آپ قانون کی خلاف ورزی کر رہے ہیں تو مزید اس کی خلاف ورزی نہ کرے ۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ کسی کو یہ حق نہیں ہونا چاہیئے کہ وہ دندناتا ہوا میرے دفتر پر چڑھ دوڑے ہمیں صرف تین روز دیئے گئے تھے ہمارے دفتر کا کہیں بھی نام نہیں تھا ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں بھی اس کا تذکرہ نہیں کیا گیا تھا اس لئے اس بارے مجھے معلوم نہ تھا میں نے آرڈر دیکھا ہے اس میں تو عدالت نے وقت دیا تھا پولیس آئی اور کارروائی شروع کر دی ۔

جسٹس اعجاز افضل نے کہا کہ قانون کی طرف سے معاشرے میں مہذبانہ پن قائم کیا جاتا ہے ۔ اسلم خاکی نے کہا کہ تو بیوٹی پالرز کو بھی چھوڑ دیا جائے ۔ زینت کی اجازت تو ہمارے دین نے بھی دی ہے ۔جسٹس اعجاز نے کہا کہ ہم قانون ساز نہیں صرف ہم آئین کی تشریح کر سکتے ہیں ۔ آپ پارلیمنٹ کی گیلریز میں جا سکتے ہیں اور اس بارے قانون سازی کرا سکتے ہیں مگر اب جو آپ کر رہے ہیں وہ قانون سے ہٹ کر ہے ۔

اسلم خاکی نے کہا کہ تر کھانوں اور دیگر کو اجازت دی گئی ہے تو ان کو بھی دی جا سکتی ہے سی ڈی اے کو اگر قانون اجازت دیتا ہے تو ضرور دینا چاہئے ۔ جسٹس اعجاز نے کہا کہ اگر کوئی کلیش آ رہا ہے تو اس بارے ہم کچھ نہیں کر سکتے اسلم خاکی نے کہا کہ سی ڈی اے کو کہا گیا کہ سب کچھ ہٹا دو جس پر عدالت نے کہا کہ ہم نے سب کا نہیں کہا ہے اسلم خاکی نے کہا کہ جسٹس میر ہانی مسلم بنچ نے سب کو ہٹانے کا حکم دیا تھا اگر سی ڈی اے کے قانون کے مطابق کوئی اپلائی کرتا ہے تواس کی اجازت دی جائے ۔

جسٹس اعجاز نے کہا کہ اگر قانون اجازت دیتا ہے تو ہم بھی نہیں روکیں گے آپ اپلائی کر سکتے ہیں اسلم خاکی نے کہا کہ بیوٹی پالرز اور ابتدائی تعلیم والے تعلیمی اداروں کو بھی کام کرنے کی اجازت دی جائے ۔ عوامی حقوق کا تحفظ کیا جائے پہلے دہشت گردی نہیں تھی کیا یہ کرنے دیا جائے ۔ قانون میں تبدیلی کی جا سکتی ہے سماجی تبدیلیاں آ رہی ہیں جسٹس اعجاز نے کہا کہ آپ اسلامی تعلیمات کی بات کر رہے ہیں تو میں بھی ایک آیت کا حوالہ دوں گا وہی انسان اچھا ہے جو دوسروں کو فائدہ پہنچائے ہم تو قانون کی عملدآری کی بات کر رہے ہیں لطیف کھوسہ نے کہا کہ ہم کہا ں جائیں کیا چوباروں پر دفاتر کھو ل دیں ۔

کیا گھروں پر دفتر بنا دیں اسلم خاکی نے کہا کہ عدالت صرف اس بارے ریزوویشن دے دے ۔ شاہد حامد سی ڈی اے کی جانب سے پیش ہوئے اور بتایا کہ انہوں نے رپورٹ فائل کر دی ہے ۔ 7 سیاسی جماعتوں کے معاملات پر کام کیا ہے جماعت اسلامی کا دفتر بند کر دیا ہے تحریک انصاف کا دفتر بند کر دیا ہے ن لیگ نے رضاکارانہ طور پر خالی کر دیا ہے پیپلزپارٹی کے دو دفاتر ہیں ایک ایف ایٹ ٹو جس کو زرداری ہاؤس بھی کہا جاتا ہے جس میں بلاول بھٹو زرداری بھی جاتے ہیں یہ چونکہ رہائش تھی اس لئے اس کو رہنے دیا گیا صرف پیپلزپارٹی ہی مزاحمت کر رہی ہے اور دفتر خالی نہیں کر رہی ہے ہم نے باقاعدہ نوٹس دیا تھا اور یہ سالوں پہلے دیا تھا ۔

14 اپریل 2015 کو ان کو انتظامیہ نے جرمانہ بھی کیا تھا جب ہم نے اس کو بند کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے مزاحمت کی ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ یہ رضاکارانہ طور پر خالی کر دیں ۔ مگر انہوں نے ایسا نہیں کیا ہے ۔ فارملی طور پر ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اگر یہ مزاحمت جاری رکھیں گے تو حتمی مقدمہ درج کیا جائے گا ۔چودھری شجاعت حسین نے سی ڈی اے کو دفتر خالی کرانپے بے وقوف کہا ہے وہ بھی مسئلہ بن رہے ہیں بعض سرکاری دفاتر کے حوالے سے بھی بات کی گئی ہے انسداد منشیات ڈویژن کا دفتر بھی موجود ہے انہوں نے کہا ہے کہ وہ فیروز سنٹر چلے جائیں گے اس حوالے سے کرائے کے لئے مذاکرات جاری ہیں وزارت داخلہ سے رابطہ کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ ایف آئی اے ، چیئرمین نادرا اور دیگر کو کہے کہ وہ دفاتر خالی کر دیں ۔

نادرا چیئرمین نے ایک ماہ میں دفتر منتقل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ موٹر وے پولیس آئی جی ، آئی جی اسلام آباد پولیس کا جہاں تک معاملہ ہے آئی جی اسلام آباد مزاحمت کر رہے ہیں میں بڑے عرصے سے اس دفتر میں کام کر رہا ہوں میرا جرمانہ بھی واپس کیا گیاہے سی ڈی اے چیئرمین نے دونوں آئی جیز کو طلب کیا ہے اور ان سے وضاحت طلب کی ہے ہم قانون پر عملدآری کے لئے ہرطرح کے اقدامات کر رہے ہیں ہم ہائی پروفائل مقدمات میں بھی کارروائی نہیں کر رہے ہیں ۔

27 نان کنفرمنگ دفاتر سیل کر دیئے ہیں اس کی وجہ سے بڑی تعداد لوگوں نے رضاکارانہ طو پر دفاتر خالی کرنا شروع کر دیئے ہیں ۔ خود درخواست گزار علی رضا سمیت 140 لوگوں نے رضاکارانہ طور پر دفاتر خالی کر دیئے ہیں پیپلزپارٹی کے معاملات میں مداخلت کی وجہ سے ہمیں وقت لگ سکتا ہے روزانہ 5 سے 10 دفاتر سیل کر رہے ہیں ایک ہفتے میں 10سے 20 دفاتر سیل کئے جا سکتے ہیں ہم کوشش کر رہے ہیں کہ 60 سے 100 دفاتر اس ہفتے سیل کر دیئے جائیں ہم کسی کو بھی اس سے الگ نہیں کر رہے ہیں سکولوں کا جہاں تک معاملہ ہے ۔

352 سکولز موجود ہیں ۔ 1339 میں سے 352 سکولز ہیں اس حوالے سدے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواستیں موجود ہیں ہائی کورٹ سپریم کوٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کر رہی ہے ہم نے ان کو بھی درخواست دی ہے کہ وہ اس معاملے کو روکیں آپ ہائی کورٹ کو ہدایت کریں کہ ان معاملات کا جلد سے جلد فیصلہ کریں ۔ گیسٹ ہاؤسز کے حوالے سے بعض لوگ یہاں پیش نہیں ہو رہے ہیں اسلام آباد ہائی کورٹ نے اس حوالے سے حکم امتناعی نہیں دیا ہے بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کام کر رہی ہے ۔

ہم کسی کو بھی استثنیٰ نہیں دے رہے ہیں ہم رات گئے بھی کارروائی کر رہے ہیں ۔ 10 روز سے یہ عمل نہیں کر ہرے ہیں لطیف کھوسہ نے کہا کہ صرف ہم ہی اقتدار میں نہیں رہے ہین ن لیگ بھی اقتدار میں رہی ہے اور اب بھی ہے سفارت خانوں کے حوالے سے 27 عمارتیں ہیں اس حوالے سے وزارت خارجہ سے رابطہ کیا ہے علی رضا نے کہا کہ 14 سال ہو گئے آئی جی موٹر وے دفتر خالی نہیں کر رہے ہیں دوسرا ایشو توہین عدالت کا ہے سی ڈی اے نے جواب داخل کرایا ہے اس کا جواب دینا چاہتا ہوں مگر میں کہتا ہوں کہ ایسا نہیں ہو رہا ہے لطیف کھوسہ نے کہا کہ زردفاری ہاؤس کے بارے میں سی ڈی اے کے وکیل شاہد حامد کے بیان کے بعد میری درخواست غیر موثر ہو گئی ہے وہ واپس لیتا ہوں ۔

جسٹس اعجاز افضل نے کہا کہ اگر یہ رہائشی عمارت ہے تو رہنی چاہئے ۔ لطیف کھوسہ نے کہا کہ اس کے لئے مناسب وقت دیا جائے میں اس معاملے میں فریق نہیں تھا ۔جسٹس اعجاز افضل نے کہا کہ آپ فوجداری مقدمات کے وکیل ہیں آپ کو قانون کا خود پتہ ہے کہ عمل نہ کرنے پر کیا نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔ مسلم لیگ(ق) کے وکیل پیش ہوئے کہ اس میں مہمان اور ملازمین رہتے ہیں یہ دفتر کے طور پر استعمال نہیں ہو رہا ہے علی رضا نے کہاکہ ڈی لسٹنگ کا اختیار سی ڈی اے کے پاس ہے 12 لاکھ روپے جرمانہ لے سکتے ہیں عدالت نے آرڈر لکھوایا اور کہا کہ سی ڈی اے نے زیادہ تر معاملے پر عمل کر دیا ہے ۔

(ن) لیگ نے رضاکارانہ طور پر دفتر خالی کر دیا ایف ایٹ ٹو میں چیئرمین بلاول بھٹو کی رہائش گاہ ہے اس کو دفتر کے لئے استعمال نہیں کیا جاتا ۔ کھوسہ نے کہاکہ ہم ملنے کے جاتے ہیں مگر یہ دفتر کے طور پر استعمال نہیں کیا جائے گا ۔ سی ڈی اے نے یقین دہانی کرائی ہے کہ عدالتی احکامات پر عمل کرایا جائے گا سی ڈی اے کی جانب سے بتایا گیا کہ آئی جی اسلام آباد مزاحمت کر رہے ہیں موٹر وے پولیس آئی جی نے جواب دینا گوارہ نہیں کیا تاہم سی ڈی اے کا کہنا ہے کہ وہ کسی طور کسی کو بھی معاف نہیں کر رہے ہیں ۔

آئی جیز قانون پر عمل کرنے کی بجائے آئیں بائیں شائیں کا مظاہرہ کر رہے ہیں سپریم کورٹ کا حکم بھی انہیں نظر نہیں آیا۔ 350 سکولز جو رہائشی علاقوں میں موجود ہیں اس کے حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم امتناعی دے رکھا ہے اگر عدالتی حکم پر اور قانون پر عمل کرنے میں کوئی رکاوٹ ہے تو ان کو چھوڑ کر باقیوں کے خلاف سی ڈی اے قانون کے مطابق کام کرے اور عدالت میں حکم امتناعی ختم کران ے کی درخواستوں کا عدالت عالیہ جلد فیصلہ کرے ۔

عدالتی حکم پر کسی پک اینڈ چوز کے عملدرآمد کرایا جائے اگر ایسی کوئی شکایت ہے تو اس بارے عدالت کو بتایا جائے ۔ سفارتخانوں کے حوالے سے بھی کارروائی کی جا رہی ہے اور ان کو بھی استثنیٰ نہیں دیا گیا ہے وزارت خارجہ امور سے سی ڈی اے نے کہا ہے کہ وہ سفارت خانوں پر زور دیں کہ وہ عدالتی احکامات پر عمل کریں۔ علی رضا نے کہا کہ یہ درخواست دیتے ہوئے بھی 6 سے 9 ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے عدالت نے کھوسہ سے کہا کہ آپ واضح جواب دیں کھوسہ نے کہا کہ یہ 40 سال سے یہ دفتر ہے وقت دیا جائے ۔

جسٹس اعجاز نے کہا کہ بعض اوقات اونٹ پر رکھا تنکا بھی اس پر بھاری پڑ جاتا ہے سی ڈی اے نے کہا کہ دفتر خالی کرنے کے لئے صرف تین روز دے سکتے ہیں پیپلزپارٹی لمبے عرصے سے قانون کی خلاف ورزی کرتی آ رہی ہے کھوسہ کہتے ہیں کہ یہ دفتر خالی کر دیں گے ۔ ایک ہفتے میں دفتر خالی کر دیا جائے ۔ ڈاکٹر اسلم خاکی بھی عوامی دلچسپی کے معاملے میں پیش ہوتے ہ یں اور انہیں قانون اور عدالتی حکم پر عملدرآمد کرانے والوں سے کوئی لڑائی نہیں ہے مگر وہ چاہتے ہیں کہ کوئی بھی کام سی ڈی اے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نہ کیا جائے ۔

بیوٹی پارلرز کو بھی استثنیٰ دیا جائے ۔ کھوسہ نے پیپلزپارٹی سے تعلق ریمارکس حذف کرنے کی استدعا کی جو عدالت نے منظور کر لی ۔ عدالت کا مزید حکم تھا کہ اگر قانون کسی کو کام کرنے کی اجازت دیتا ہے تو اس کی اجازت دی جائے ۔ علی رضا کی توہین عدالت کی درخواست اور سی ڈی اے کی درخواست کا جواب دینا چاہتے ہیں عدالت نے اس کی بھی اجازت دے دی یہ سب پر واضح ہونا چاہئے کہ سب کی عدالت عزت کرتی ہے مگر عدالتی حکم اور جو قانون ہے اس پر بلاتفریق عمل کیا جائے اور کسی کو بھی اس میں استثنیٰ نہ دیا جائے ۔

اسی کو قانون کی عملداری کہا جاتا ہے یہ عدالت سب سے بڑی عدالت ہے جس نے خواہش کے برعکس احکامات جاری کئے ہیں اگر آئی جی قانون کی خلاف ورزی کر رہا ہو تو سب سے پہلے ان کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ سماعت دو ہفتے کے لئے ملتوی کر دی گئی ۔