گوشت پر پابندی: ’داعش کی مودی کو قتل کی دھمکی‘، مودی کو بھیجا گیا دھمکی آ میز خط پو لیس کو مل گیا، سیکیو رٹی ہا ئی الر ٹ

جمعرات 21 جنوری 2016 08:16

نئی دہلی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 21جنوری۔2016ء ) ہندوستانی حکومت کی جانب سے گائے کے گاشت پر پابندی کی حمایت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہو ئے شدت پسند تنظیم داعش نے مبینہ طور پر ایک خط کے ذریعے ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی اور وزیردفاع منوہر پاریکر کو قتل کی دھمکی دے دی.پریس ٹرسٹ آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق گوا پولیس نے مذکورہ خط کی کاپیاں ریاست کے تمام پولیس اسٹیشنز کو بھجوا دی ہیں اور مقدمے کی تحقیقات انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) کے حوالے کردی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ایک سینیئر پولیس افسر کا کہنا تھا کہ ڈاک کے ذریعے بھیجا گیا خط گذشتہ روز ریاست کے سیکریٹریٹ میں وصول کیا گیا، جس کے بعد گوا کی پولیس حرکت میں آگئی۔پولیس افسر کا کہنا تھا کہ 'ریاستی پولیس کی تمام ایجنسیز مذکورہ خط کی تفتیش کا کام کررہی ہیں اور ہم بہت جلد اس کے ذرائع تک پہنچ جائیں گے'۔افسر نے تصدیق کی کہ 'خط کے آخر میں داعش لکھا ہوا ہے'۔پریس ٹرسٹ آف کی انڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ خط میں ہندوستانی حکومت کی جانب سے گائے کے گوشت کی فروخت پر پابندی پر برہمی کا اظہار کیا گیا ہے۔ اس سے قطع نظر کہ یہ خط ریاست میں آئندہ چند ماہ میں ہونے والے انتخابات میں 'ہندوتوا مہم' کے آغاز کا باعث بن سکتا ہے۔