چینی صدر کا دورہ سعودی عرب، ، چین میں سلک روڈ اکنامک بیلٹ سمیت 14 معاہدے طے پا گئے ،دونوں ملکوں کا دہشت گردی کے ناسور سے مل کر لڑنے کا عزم

جمعرات 21 جنوری 2016 08:15

ریاض( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 21جنوری۔2016ء )سعودی عرب اور چین نے باہمی تعاون کے 14 معاہدوں اور یادداشتوں پر دستخط کرتے ہوئے اقتصادی میدان میں مل کر آگے بڑھنے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک دوسرے کا ساتھ دینے سے اتفاق کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کے صدر شی جین پنگ منگل کو پہلے سرکاری دورے پر ریاض پہنچے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

صدر شی پنگ نے شاہ سلمان سے ون آن ون ملاقات کی۔ سعودی فرمانروا نے اپنے چینی مہمان کو ’شاہ عبدالعزیز ایوارڈ‘ بھی پہنایا۔ بعد میں دونوں راہنماوٴں کے درمیان باہمی تعاون کے 14 معاہدے اور یادداشتیں منظور کی گئیں۔ ان میں آزادانہ تجارت، دو طرفہ معاشی ترقی، سائنس و ٹینکالوجی میں باہمی تعاون، مصنوعی سیاروں، جہاز رانی اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل مرتب کرنے جیسے اہم معاہدے شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ان معاہدوں میں اہم ترین سعودی عرب، چین سلک روڈ اکنامک بیلٹ کا معاہدہ سر فہرست ہے۔ اس معاہدے کے تحت دونوں ملک اقتصادی ترقی میں باہمی تعاون کے لیے مغربی چین سے وسطی ایشیا اور وہاں سے یورپ تک سڑکیں، ریلوے لائنیں، ہوائی اڈے اور بندرگاہیں تعمیر کریں گے۔ دونوں ملکوں کے درمیان طے پائے دوطرفہ تعاون کے معاہدوں میں صنعت، توانائی، اعلیٰ درجہ انرجی پیدا کرنے والے جوہری پلانٹ کیقیام، ارامکو کمپنی اور جمہوریہ چین کے ریسرچ واپ گریڈنگ سینٹر کے درمیان ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کی یاداشت، ارامکو اور چین کی پٹیرو کیمیکل کمپنی SINOPEC کے درمیان یاداشت ، صنعتی شعبے میں سرمایہ کاری کے علاوہ سیاحت اور ثقافت کے شعبوں میں بھی باہمی تعاون کی یاداشتیں منظور کی گئیں۔

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور چینی صدرشی جین پنگ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، باہمی تعاون کے فروغ کیساتھ ساتھ عالمی مسائل پر بھی تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہ نماوٴں نے عالمی امن و اسحکام بالخصوص دہشت گردی کے چیلنجز سے نمٹں ے کے لیے عالمی برادری کے ساتھ مل کر آگے بڑھنے سے اتفاق کیا۔اس موقع پر چینی صدر نے دورہ سعودی عرب اور شاہ سلمان سے ملاقات کو اپنے لیے باعث سعادت قرار دیا۔ انہوں نے سعودی عرب کی جانب سے شاندار استقبال پر سعودی قیادت اور قوم کا شکریہ ادا کیا۔ صدر پنگ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور چین کے درمیان مستقبل میں تعلقات مزید مستحکم اور مضبوط ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :