باغیوں نے پچھلے ایک سال میں ایک کھرب ریال کی رقم کی لوٹ مار کی۔یمنی وزیراعظم کا الزام

جمعرات 21 جنوری 2016 08:15

صنعاء ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 21جنوری۔2016ء )یمن کے نائب صدر اور وزیراعظم خالد بحاح نے کہا ہے کہ یمن کی آئینی حکومت امن کی داعی ہے اور ملک میں جاری بغاوت کو مذاکرات اور بات چیت کے ذریعے ختم کرنے کی کسی بھی کوشش کا خیر مقدم کرے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فوج کے ہمراہ باغیوں سے لڑنے والے مزاحمتی گروپوں کو فوج میں ضم کیا جائے گا۔یمنی وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے ملک میں انفرا اسٹرکچر کی بحالی کے لیے رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 20 ارب اریال کی رقم مختص کی ہے۔ انہوں نے الزام عاید کیا کہ باغیوں نے پچھلے ایک سال میں ایک کھرب ریال کی رقم کی لوٹ مار کی۔

متعلقہ عنوان :