آئی ایم ایف نے عالمی معیشت میں سال 2016ء کے دوران بتدریج اضافے کی پیشنگوئی کردی

جمعرات 21 جنوری 2016 08:14

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 21جنوری۔2016ء) عالمی مالیاتی ادارے( آئی ایم ایف ) نے عالمی معیشت میں سال 2016ء میں بتدریج اضافہ کی پیشنگوئی کردی ہے اور کہا ہے کہ سال 2016ء میں عالمی معیشت 3.1فیصد سے بڑھ کر 3.4فیصد اور 2017ء میں 3.6فیصد ہوجائے گی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف کی عالمی معاشی منظر نامے کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ اضافہ ابھرتی ہوئی اور ترقی معیشتوں میں زیادہ دیکھا جائے گا ۔

(جاری ہے)

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ترقی یافتہ معیشتوں میں 2016ء کے دوران 0.2فیصد پوائنٹس میں بھی مستحکم رہے گی ۔ آئی ایم ایف نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ چینی معیشت میں سست روی اور کم قیمتیں اور بڑی ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں تناؤ سال 2016-17ء میں بھی گروتھ منظر نامے پر جاری رہیں گے معاشی بدحالی کے شکار بعض ممالک عالمی معیشت میں بتدریج اضافے کا باعث بنیں گے مشرق وسطیٰ میں تیل کی کم قیمتیں صورتحال کو گھمبیر کررہی ہیں امریکہ میں گروتھ کا مومینٹم مزید تیزی پکڑنے کی بجائے مستحکم رہے گا ۔

متعلقہ عنوان :