داعش میں شمولیت، انڈین شہری پہلے، امریکی دوسرے نمبر پر ہونے کا انکشاف

جمعرات 21 جنوری 2016 08:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 21جنوری۔2016ء)اسلامی ممالک سمیت دنیا بھر میں متازعہ جہادی تنظیم داعش کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دنیا بھر میں مبینہ طور پر داعش میں شمولیت والے والے افراد میں سے غیر عرب ممالک کے رہائشیوں میں انڈیا کے شہری پہلے نمبر پر ہیں جبکہ امریکی شہری دوسرے نمبر پر ہیں تاہم اسلامی ممالک سے بطور جہاد ی شرکت کرنے والے افراد کی تیسری پوزیشن ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹووٴٹر اور فیس بک کے مطابق کسی پاکستانی شہری کی شمولیت کا کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا تاہم سوشل میڈیا پر مذکورہ تنظیم سے ہمددری رکھنے والوں کی موجودگی ممکن ہو سکتی ہے

متعلقہ عنوان :