کابل میں روسی سفارتخانے کے سامنے خود کش دھماکہ، چار افراد ہلاک ، 24 زخمی

جمعرات 21 جنوری 2016 08:12

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 21جنوری۔2016ء) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں روسی سفارتخانے کے سامنے خود کش بم دھماکے میں چار افراد ہلاک جبکہ 24 زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

افغان میڈیا رپورٹ کے مطابق کابل میں روسی سفارتخانے کے سامنے خود کش حملے میں چار افراد ہلاک اور دودرجن کے قریب زخمی ہوگئے ۔ دھماکے کے نتیجے میں متعدد گاڑیاں اور عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا۔ افغان وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ حملہ خود کش تھا۔

متعلقہ عنوان :