یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات 14 روپے فی لیٹرتک سستاہونے کاامکان

جمعرات 21 جنوری 2016 08:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 21جنوری۔2016ء )عرب لائٹ خام تیل کی عالمی قیمتیں کریش کرگئیں، پاکستان میں اگلے ماہ پیٹرولیم مصنوعات 14 روپے فی لیٹر تک سستی ہونے کا امکان پیداہوگیاہے۔عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کوریورس گئیرجھٹکا پاکستان تک آنے کا بھی امکان ہے۔عالمی منڈی میں عرب لائٹ خام تیل کی قیمتیں ساڑھے 23ڈالر فی بیرل تک کریش کرگیئں ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان اپنی پیٹرولیم مصنوعات عرب لائٹ خام تیل سے بناتا ہے۔جس کی وجہ سیپاکستان میں یکم فروری سے پیٹرول 10روپے، مٹی کا تیل اور ڈیزل 14روپے فی لٹر تک سستا ہونے کا امکان ہے۔ماہرین کے مطابق نرخوں میں رد و بدل کا حتمی فیصلہ 26 جنوری تک درآمدی خام تیل کی قیمتوں کے حساب سے کیا جائے گا۔تاہم اوگرا نے ابھی تک ایسی کسی خبر کی تصدیق نہیں کی ہے