دنیا بھر یومیہ 7200 بچے مردہ پیدا ہوتے ہیں ،سب سے زیادہ شرح پاکستان کی ہے، طبی جریدے دا لانسٹ کی رپورٹ

بدھ 20 جنوری 2016 06:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20جنوری۔2016ء) ایک طبی جریدے دا لانسٹ کی شائع ہونے والی تازہ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر یومیہ 7200 بچے مردہ پیدا ہوتے ہیں جن میں سے سب سے زیادہ شرح پاکستان کی ہے۔جریدے دا لانسٹ کے مطابق 2015ء میں26 لاکھ بچے مردہ پیدا ہوئے ہیں جن میں سے نصف کی موت زچگی کے عمل کے دوران ہوئی جبکہ مردہ پیدا ہونے والے بچوں میں سے 98 فیصد کا تعلق کم اور درمیانے آمدنی والے ممالک سے تھا۔

تاہم مردہ بچے پیدا ہونے کی سب سے کم شرح آئس لینڈ میں ہے جہاں ایک ہزار میں سے اوسطاً 1.3 بچے مردہ پیدا ہوتے ہیں۔ دوسرے نمبر پر ڈنمارک ہے جہاں یہ شرح 1.7 ہے جبکہ سب سے کم مردہ بچوں کی پیدائش والے ممالک کی فہرست میں فن لینڈ ، ناروے ، نیدر لینڈز ، کروئیشیا ، جاپان ، جنوبی کوریا ، پرتگال اور نیوزی لینڈ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق مردہ پیدا ہونے والے بچوں کی شرح سب سے زیادہ پاکستان میں ہے جہاں ہر ایک ہزار بچوں میں سے اوسطاً 43.1 بچے مردہ پیدا ہوتے ہیں۔

پاکستان کے علاوہ نائیجیریا، چاڈ، نائیجر، گنی بساوٴ، صومالیہ، سینٹرل افریقن ریپبلک، ٹوگو اور مالی ان ممالک میں شامل ہیں جہاں مردہ بچوں کی پیدائش کی شرح بہت زیادہ ہے۔جبکہ مردہ پیدا ہونے والے دس فیصد بچوں کی موت ماں کی غذائی قلت یا لائف سٹائل جیسے کہ موٹاپے یا سگریٹ نوشی، ذیابیطس، سرطان یا دل کے عارضے کے باعث ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :