بیرون ملک سے زیادہ رقم بھیجنے والوں کو خصوصی مراعات دی جاتی ہیں، 10ہزار سے ایک لاکھ ڈالر کی ترسیلات زر بھیجنے والے افراد کے پاسپورٹ کی ہنگامی بنیادوں پر تجدید، مختلف درجوں کے کارڈز جاری کیے جاتے ہیں،سینٹ میں جواب

بدھ 20 جنوری 2016 06:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20جنوری۔2016ء) سینٹ کو بتایا گیا کہ بیرون ممالک سے 10ہزار سے ایک لاکھ ڈالر سے زائد رقم بھیجنے والے پاکستانیوں کو خصوصی مراعات فراہم کی جاتی ہیں،پاکستانی ائیرپورٹس پر خصوصی لاؤنجز بنائیں گیے ہیں،ان کی بھجوائی جانے والی رقومات پر ڈیوٹی کریڈٹ فراہم کیا جاتا ہے ایوان بالا میں سینیٹرسینیٹر محمد اعظم خان سواتی کی جانب سے کئے جانے والے سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے بتایا گیا کہ بیرون ممالک سے 10ہزار سے ایک لاکھ ڈالر کی ترسیلات زر بھیجنے والے افراد کو خصوصی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں ان کے پاسپورٹ کی ہنگامی بنیادوں پر اجراء اور تجدید کی جاتی ہے انہیں مختلف درجوں کے کارڈز جاری کیے جاتے ہیں جن میں سلور ،سلور پلس،گولڈ ،گولڈپلس اور پلاٹینیم کارڈ شامل ہیں جو 25سو سے 50ہزار تک غیر ملکی کرنسی بھیجنے والے کو فراہم کئے جاتے ہیں انہوں نے بتایا کہ کارڈ کے حامل افراد کو پاکستانی روپے میں ڈیوٹی کریڈٹ فراہم کیا جاتا ہے

متعلقہ عنوان :