برطانوی پارلیمنٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ پر برطانیہ میں داخلے پر پابندی کیلئے بحث شروع

بدھ 20 جنوری 2016 06:59

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20جنوری۔2016ء)برطانوی پارلیمنٹ نے امریکا کی ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدواروں کی دوڑ میں شامل ڈونلڈ ٹرمپ پر برطانیہ میں داخلے پر پابندی لگانے کے لئے بحث شروع کر دی ہے۔ پارلیمنٹ میں ہونے والی بحث میں ارکان نے ٹرمپ کو برے برے ناموں سے پکارا۔ کسی نے انہیں خبطی اور پاگل اور کسی نے احمق قرار دیا۔

(جاری ہے)

تین گھنٹے جاری رہنے والی بحث کے بعد کسی قرارداد پر ووٹنگ نہیں کی گئی کیونکہ کسی شخص کے برطانیہ میں داخلے پر پابندی کے احکامات وزیر داخلہ تھریسا مے جاری کر سکتی ہیں۔ برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے ٹرمپ کے بیان کو برطانیہ کو گروہوں میں تقسیم کرنے کی کوشش قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ انکے برطانیہ میں داخلے پر پابندی کے حق میں نہیں۔