ایران سعودی عرب کشیدگی کے خاتمے بارے اوآئی سی کاہنگامی اجلاس کل جدہ میں طلب کرلیاگیا

بدھ 20 جنوری 2016 06:58

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20جنوری۔2016ء)ایران سعودی عرب کشیدگی کے خاتمے بارے اوآئی سی کاہنگامی اجلاس کل جمعرات کوجدہ میں طلب کرلیاگیاہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیارپورٹس کے مطابق اوآئی سی کاہنگامی اجلاس کل جمعرات کوجدہ میں بلایاگیا،اجلاس میں40اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ شرکت کریں گے ۔ہنگامی اجلاس سعودی عرب کے وزیرخارجہ عادل الجبیرکی درخواست پرطلب کیاگیا،ایران کے نائب وزیرخارجہ اجلاس میں شرکت کیلئے روانہ ہوگئے ،اجلاس کاایجنڈاایران سعودی عرب کشیدگی کاموضوع ہوگا