34 ملکی کولیشن میں پاکستان کا کردار متوازن ہے،سرتاج عزیز،اتحاد بننے اور پاکستان کی شمولیت کے بارے میں دفتر خارجہ آگاہ تھا بے خبری کا تاثر غلط تھا،قومی اسمبلی میں پالیسی بیان

بدھ 20 جنوری 2016 07:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20جنوری۔2016ء) قومی اسمبلی میں ایران سعودی عرب تنازعہ اور 34 ملکی اتحاد کے بارے میں پالیسی بیان دیتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ 34 ممالک کولیشن میں پاکستان کا کردار متوازن ہے۔پارلیمنٹ نے بھی نواز شریف کے کردار کو سراہا ہے ۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ 34 اسلامی ممالک کا الائنس نہیں بلکہ کولیشن ہے اس کا مقصد دہشت گردی کے خلاف اقدامات کرنا ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اتحاد کے بننے اور پاکستان کی شمولیت کے بارے میں دفتر خارجہ آگاہ تھا اس حوالے سے میڈیا رپورٹ غلط تھیں اور دفتر خارجہ کے بے خبری کا تاثر غلط تھا۔ انسداد دہشت میں پاکستان کا تجربہ کافی ہے سعودی عرب کے ساتھ ہمارے تعلقات بھی اچھے ہیں پاکستان تربیت فراہم کرے گا ۔ ایران کے وزیر خارجہ نے نواز شریف کے دوراہ ایران آنا منظور کر لیا ۔ پارلیمنٹیرین نے حکومت پر زور دیا کہ ایران سعودی عرب تنازعہ میں ثالثی کریں ہماری پالیسی متوازن ہے اور پاکستان کی کاوش کو مثبت قرار دیاجا رہا ہے ۔