یو ٹیوب پاکستانی ورژن کے ساتھ کھل گئی،آئندہ کوئی بھی گستاخانہ مواد اپ لوڈ ہوا تو فوری ہٹا دیا جائے گا، حکومت اور گوگل کا معاہدہ

منگل 19 جنوری 2016 08:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 19جنوری۔2016ء)یو ٹیوب پاکستانی ورژن کے ساتھ کھول دی گئی، حکومت اور گوگل کے درمیان معاہدہ ہوا ہے کہ آئندہ کوئی بھی گستاخانہ مواد اپ لوڈ ہوا تو فوری ہٹا دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے سپریم کورٹ کو آگاہ کیا تھا کہ یو ٹیوب سے گستاخانہ مواد ہٹا دیا گیا ہے، جس کے بعد سعودی عرب کی طرز پر پاکستان میں یو ٹیوب کا مقامی ورژن جاری کر د یا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت آئی ٹی اور پی ٹی اے کسی بھی قسم کے توہین آمیز و گستاخانہ مواد پر نظر رکھیں گے اور کسی بھی قسم کے قابل اعتراض مواد کی اطلاع گوگل کو دی جائے گی جو فوری طور پر ایسا مواد ہٹا دے گا۔پی ٹی اے نے تمام ٹیلی کام آپریٹرز کو پاکستانی ورژن کے ساتھ یو ٹیوب کھولنے کی ہدایت کر دی ہے۔واضح رہے یوٹیوب پر ستمبر 2011 میں گستاخانہ مواد اپ لوڈ کیے جانے کے بعد پابندی لگائی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :