مریدکے، مسجد کے قاری نے مبینہ طور پر چار سالہ بچے کو بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا،بچے کے شور پر اہل محلہ نے بچے کو قاری کے حجرے سے برآمد کیا، چھترول کرکے پولیس کے حوالے کر دیا

پیر 18 جنوری 2016 09:25

مریدکے(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 18جنوری۔2016ء) تھانہ سٹی کے علاقہ محلہ نظام پارک میں پیش مسجد کے قاری نے مبینہ طور پر چار سالہ بچے کو بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا۔ بچے کے شور پر اہل محلہ نے بچے کو قاری کے حجرے سے برآمد کرکے اس کی چھترول کرکے پولیس کے حوالے کر دیا۔ سرکاری ہسپتال کے ڈیوٹی ڈاکٹر نے عدالتی احکامات کے بغیر زخمی بچے کا میڈیکل چیک کرنے سے انکار کر دیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ محلہ نظام پارک کی مسجد کے ایک قاری نے گلی میں کرکٹ کھیلنے کے دوران اپنے چار سالہ شاگرد عمر کو اٹھایا اور حجرے میں لے جا کر مبینہ طور پر بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا۔ اسی دوران بچے کے شور مچانے پر اہل محلہ نے دونوں کو کمرے سے باہر نکالا اور قاری کی چھترول شروع کر دی۔ تھانہ سٹی پولیس کے ایس ایچ او شیراز گھمن نے موقع پر پہنچ کر قاری کو حراست میں لے لیا اور بچے کو طبی معائنہ کے لیے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر زہسپتال مریدکے پہنچا دیا جہاں ڈیوٹی ڈاکٹر نے عدالتی احکامات کے بغیر میڈیکل کرنے سے انکار کر دیا۔

متعلقہ عنوان :