اٹلی ، انسانی اسمگلنگ کے جرم میں گرفتار3ہسپانوی باشندوں کے حق میں مظاہرہ

پیر 18 جنوری 2016 09:48

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 18جنوری۔2016ء) اٹلی میں انسانی اسمگلنگ کے جرم میں گرفتار3 ہسپانوی باشندوں کے حق میں مظاہرہ کیا گیا جس میں ان تینوں کے رشتہ داروں، دوست احباب، اور دیگر فائر بریگیڈ دوستوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے خطاب کے دوران، ان تینوں کی بے گناہی کے نعرے لگائے۔ جبکہ ایسوسی ایشن حکام کیمطابق، انہوں نے کبھی بھی قوانین نہیں توڑے۔ سپین نے بھی سرکاری سطح پر سفارتی ذرائع سے مسئلہ کو حل کرنے پر زور دیا ہے۔