بھارت، خاتون نے وزیراعلیٰ نئی دہلی اروند کیجروال کے منہ پر سیاہی پھینک دی، سکیورٹی اہلکاروں نے خاتون کو گر فتار کر لیا ،وزیر اعلی کے حکم پر رہا کردیا گیا ،میرا تعلق عام آدمی ہی سے ہے،خاتون

پیر 18 جنوری 2016 09:48

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 18جنوری۔2016ء) بھارت میں خاتون نے وزیراعلیٰ نئی دہلی اروند کیجروال کے منہ پر سیاہی پھینک دی‘ سکیورٹی اہلکاروں نے خاتون کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق نئی دہلی کے وزیراعلٰی کیجر وال ایک تقریب میں خطاب کررہے تھے کہ ایک خاتون اسٹیج پر آگئی اس نے سٹیج پر موجود وزیراعلیٰ اور دوسرے شرکاء پر سیاہی پھینک دی جس سے سیاہی مہمانوں کے منہ پر جالگی۔ تقریب میں موجود سکیورٹی اہلکاروں نے خاتون کو ہراست میں لے لیا ۔ وزیراعلیٰ نئی دہلی اروند کیجروال نے سیاہی پھینکنے والی خاتون کو رہا کرنے کا حکم دیدیا جس پر خاتون کو رہا کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق خاتون کا کہنا ہے کہ میرا تعلق عام آدمی ہی سے ہے۔

متعلقہ عنوان :