ایران اس دنیا کے ساتھ نئے تعلقات بنائے، صدر اوبامہ ، معاہدہ کامیاب سفارتکاری کا نتیجہ ہے، ایران اور امریکہ کے درمیان اختلافات اب بھی برقرار ہیں،امریکی صدر

پیر 18 جنوری 2016 09:46

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 18جنوری۔2016ء)امریکی صدر باراک اوبامہ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف عالمی پابندیاں اب ختم کی جارہی ہیں،ایران دنیا کے ساتھ نئے تعلقات بنائے،ایر ان کے ساتھ معاہدہ کامیاب سفارتکاری کا نتیجہ ہے، تاہم ایران اور امریکہ کے درمیان اختلافات اب بھی برقرار ہیں،غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر اوبامہ نے ایران پر عالمی پابندیوں پر عملدرآمد کے حوالے سے تقریب سے خطاب میں کہا کہ ایران جوہری معاہدے نے ثابت کیا کہ امریکہ کی سفارتکاری ایران کیلئے عمدہ موقع تھا،ایران کے ساتھ معاہدہ کامیاب سفارتکاری کا نتیجہ ہے،ایران کے جوہری ہتھیار حاصل کرنے کے راستے بند کردئیے ہیں اب ایران کسی بھی صورت ایٹم بم نہیں بنا سکتا ہے،ایران کے خلاف عالمی پابندیاں ختم کی جارہی ہیں تاہم عالمی سپیکر ایران جوہری پروگرام کا معائنہ کرینگے۔

(جاری ہے)

صدر اوبامہ نے ایران کی جانب سے امریکی فوجیوں کی رہائی کے اقدام کا خیرمقدم کیا اور کہا امریکی فوجیوں کی رہائی پر بہت خوشی ہوئی

متعلقہ عنوان :