لاہور ،بھتہ مافیا ایک بار پھر سرگرم ہوگیا،تاجروں کو دھمکی آمیز پرچیاں موصول

اتوار 17 جنوری 2016 03:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 17جنوری۔2016ء) بھتہ مافیا ایک بار پھر سرگرم عمل ہوگیا۔ اسلام پورہ کے تاجر کی دکان کے اندر ایک پرچی پر تاجر کو کہا گیا ہے کہ وہ شام 7بجے تک 10لاکھ روپے بھتہ کی مد میں ایم اے او کالج کے باہر پہنچائے وگرنہ اس کے اور اسکے بھائیوں کے بچوں کو مار دیا جائے گا۔ تاجر نے تھانہ اسلام پورہ میں بھتہ خور کی جانب سے دھمکی آمیزہ خط کی رپورٹ درج کروا دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام پورہ کے تاجر کو ایک روز قبل بھتہ مافیا کی طرف سے ایک پرچی موصول ہوئی جس کو اس نے نظر انداز کردیا مگر گذشتہ وز صبح جب اس نے اپنی دکان کا شٹر کھولا تو اس میں ایک لفافہ برآمد ہوا جس میں تحریر تھا کہ اگر آج شام 7بجے تک تم نے ایم اے او کالج کے باہر 10لاکھ روپے لے کر نہ آئے تو تمہارے اور تمہارے بھائی کے بچوں کو قتل کردیا جائیگا۔ بھتہ خور کے دھمکی آمیز خط کے تاجروں میں شدید تشویش پیدا کردی۔ تاجر محمد زاہد نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ تھانہ اسلام پورہ میں رپورٹ درج کروا دی۔ پولیس نے کہا ہے کہ خط بھیجنے والے کی تحریر کا موازنہ کروایا جائے گا اور بھتہ خوروں کو جلد ہی قابلو کرلیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :