کیپٹن سعد کے گھر پر فائرنگ: تحقیقات مکمل ہونے پر اصل حقائق سامنے آجائینگے،سٹی پولیس آفیسرمحمد امین وینس

اتوار 17 جنوری 2016 03:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 17جنوری۔2016ء) شمائی چھاؤنی کے علاقے عسکری 10میں کیپٹن سعد کے گھر پر فائرنگ کے واقع میں زخمی ہونے کے حوالے سے حساس ادارے تحقیقات کررہے ہیں۔ تحقیقات مکمل ہونے پر اصل حقائق سامنے آجائینگے۔ یہ بات کیپٹل سٹی پولیس آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ محمد امین وینس نے گذشتہ روز خبر رساں ادارے سے گفتگو کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ کیپٹن سعد کالعدم تنظیموں کے خلاف برسر پکار رہے ہیں اور اس حوالے سے انہیں آپریشن کے دوران سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

(جاری ہے)

مگر موجودہ حالات میں ان کا زخمی ہونا سمیت مختلف پہلوؤں پر پولیس کے علاوہ حساس ادارے تحقیقات کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کوئی معمولی معاملے نہیں ہے۔ کیپٹن فی الحال زخمی ہے اور زبردست حفاظتی حصار میں زیر علاج ہے۔ جب تک تحقیقات مکمل نہیں ہوجائیں کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہے۔ اس حوالے سے پولیس کے علاوہ دیگر حساس ادارے تحقیقات کررہے ہیں تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہر چیز عیا اور واضع ہوجائے گی۔ اس حوالے سے مختلف ارک نوعیت کے سوالات کے جواب دینے کی بجائے انہوں نے صرف مسکرانے پر اتناکہا۔

متعلقہ عنوان :