ا سلام آباد میٹروپولیٹن کارپوریشن کی 27 مخصوص نشستوں پر انتخابات، مسلم لیگ (ن) 18 ،تحریک انصاف نے 9 نشستیں جیت لیں

اتوار 17 جنوری 2016 03:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 17جنوری۔2016ء) اسلام آباد میٹروپولیٹن کارپوریشن کی 27 مخصوص نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) نے 18 اور تحریک انصاف نے 9 نشستیں جیت لیں۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے میٹروپولیٹن کی 27 مخصوص نشستوں پر انتخابات ہفتہ کے روز ہوئے انتخابات میں اسلام آباد کے پچاس یونین کونسل کے چیئرمین اور وائس چیئرمین نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا ۔

(جاری ہے)

غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق خواتین کی 17 مخصوص نشستوں میں سے ن لیگ کی 11 اور تحریک انصاف کی چھ خواتین امیدوار کامیاب قرار پائیں۔ جبکہ یوتھ کی تین مخصوص نشستوں میں مسلم لیگ ن دو پی ٹی آئی ایک اقلیت کی تین نشستوں میں ن لیگ دو پی ٹی آئی ایک نشست اور کسان کی تین نشستوں میں ن لیگ کی دو اور تحریک انصاف ایک نشست حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی جبکہ ٹیکنو کریٹ کی ایک سیٹ میں مسلم لیگ (ن) کے شیخ انصر کو کامیاب قرار دیا گیا اسی طرح کل 27 نشستوں میں 18 ن لیگ کے امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ 9 تحریک انصاف سیٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکی۔