بلوچستان اسمبلی میں خواتین کو کام کے مقام پر پرحراساں کرنے سے متعلق مسودہ قانون کی منظوری

اتوار 17 جنوری 2016 03:56

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 17جنوری۔2016ء)بلوچستان اسمبلی میں خواتین کو کام کے مقام پر حراساں کرنے سے متعلق مسودہ قانون کی منظوری دیدی گئی ہفتہ کو اسمبلی اجلاس میں چیئرپرسن مجلس قائمہ برائے سماجی بہبود ترقی نسواں زکواةوحج اقلیتی امور اور امور نوجوانان ڈاکٹر شمع اسحاق نے قائمہ کمیٹی کی رپورٹ خواتین کو کام کے مقام پر حراساں کرنے کا مسودہ قانون مصدرہ2015مسودہ قانون نمبر7کی رپورٹ پیش کرنے کی مدت میں 16جنوری 2016تک توسیع کی منظوری دی جائے جس کی ایوان نے منظوری دی صوبائی وزیر عبدالرحیم زیارتوال نے وزیراعلی کی جانب سے بلوچستان میں خواتین کو کام کے مقام پر حراساں کرنے کا مسودہ قانون پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسے کمیٹی کی سفارشات کے ساتھ منظور کیا جائے جس کی ایوان نے منظوری دی ارکان اسمبلی نصراللہ زیرے ،صوبائی وزیرسرفراز بگٹی، ڈاکٹر رقیہ ہاشمی ،صوبائی وزیر ڈاکٹر حامد خان اچکزئی ،سردار عبدالرحمن کھیتران، کشور احمد جتک، صوبائی وزیر میراظہار کھوسہ ،صوبائی وزیر میرمجیب الرحمن محمد حسنی اور ڈاکٹر شمع اسحاق نے مسودہ قانون کی منظور ی پر ارکان کو مبارکباد دی اس کے بعد سپیکر نے گورنر بلوچستان کا پیغام پڑھ کر سنایا اور اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا۔

متعلقہ عنوان :