رینجرز پنجاب کے 17 اضلاع میں دہشت گردوں ، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن کرے گی ،آپریشن کو آپریشن کلین اپ کا نام دیا گیا ہے ،آپریشن میں جدید اسلحہ ، ہیلی کاپٹر بھی استعمال کئے جائیں گے

اتوار 17 جنوری 2016 03:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 17جنوری۔2016ء) نیشنل ایکشن پلان کے تحت رینجرز پنجاب کے 17 اضلاع میں دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کرے گی۔آپریشن سی ٹی ڈی اور اہلیٹ فورس کرے گی ۔پنجاب سے ملنے والی سندھ اور بلوچستان کی سرحد پر آپریشن کے دوران رینجرز معاونت کرے گی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دہشت گردی کو ختم کرنے کے لئے آپریشن مہم کو آپریشن کلین اپ کا نام دیا گیا جو کہ جنوبی ، شمالی اور سنٹرل پنجاب میں شروع کیا جائے گا جو کہ دہشت گردوں کا پیچھا کر کے ان کے سلیپر سیل کو بھی نشانہ بنائے گی ۔

جن 17 اضلاع میں یہ آپریشن کیا جائے گا ان میں ڈیرہ غازی خان ، لیہ ، بہاولپور ، خانیوال ، رحیم یار خان ، ملتان ، جھنگ ، اٹک ، سرگودھا ، بھکر ، میانوالی ، راولپنڈی ، فیصل آباد ، گوجرانوالہ ، سائیوال ، سیالکوٹ اور اوکاڑہ شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں جدید آلات اور ہیلی کاپٹر بھی استعمال کئے جائیں گے جبکہ رینجرز اور دوسری پیرا ملٹری فورسز سی ٹی ڈی اور ایلیٹ فورس کی معاونت کریں گی اور ضرورت پڑنے پر فوج کو بھی طلب کیا جا سکے گا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس آپریشن کی ضرورت اس لئے پیش آئی ہے کہ جنوبی پنجاب کے علاقوں میں اسلحے کی سمگلنگ کی جاتی ہے لوگوں کو تاوان کے لئے اغواء جبکہ دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد نے یہاں پناہ گاہیں بنا رکھی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :