ترکی: فوج کے ساتھ جھڑپوں میں 19 کرد جنگجو ہلاک ہوگئے

اتوار 17 جنوری 2016 04:18

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 17جنوری۔2016ء)ترکی کے جنوبی قصبے سیزرے اور دیار باقر میں فوج کے ساتھ جھڑپوں میں 19 کرد جنگجو ہلاک ہو گئے ہیں۔ترکی فوج کے ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سیزرے میں بارہ قصبے سلوپی میں پانچ اور دیار باقر کے ضلع سْر میں دو کرد ہلاک ہوئے۔

(جاری ہے)

سیزرے میں فوج اور کردوں کے درمیان نماز جمعہ کے بعد ہوئی جھڑپوں میں ایک خاتون زخمی ہو گئی جبکہ مختلف حصوں سے دھماکوں کی آوازیں سنائی دیتی رہیں۔ ترکی کے کرد اکثریتی علاقوں میں گزشتہ برس جولائی میں دو سالہ جنگ بندی معاہدے کے خاتمے کے بعد سے کردوں اور ترک فورسز میں جھڑپیں جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :