چینی صدر نے بیجنگ میں ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کاافتتاح کر دیا، بینک ایشیائی مارکیٹوں کی ترقی کے لیے موثر حکمت عملی فراہم کر ے گا، چینی صدر

اتوار 17 جنوری 2016 04:16

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 17جنوری۔2016ء) ایشیائی انفرااسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کی افتتاحی تقریب بیجنگ میں ہوئی۔ چینی صدر شی چن پنگ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین بینک کے ترقی پذیر رکن ممالک میں انفراسٹرکچر پروجیکٹس کی تیاری کے لیے پانچ کروڑ ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری بھی کرے گا۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ یہ بینک ایشیائی مارکیٹوں کی ترقی کے لیے موثر حکمت عملی فراہم کر ے گا۔

(جاری ہے)

بینک ایشیا میں انفرا سٹرکچر پروجیکٹس کے لیے سرمایہ کاری میں بھی اضافہ کرے گا۔ بینک کے نئے صدر چن لکن نے کہا کہ جاپان کی قیادت میں ایشیائی ترقیاتی بینک اور امریکا کی قیادت میں عالمی بینک کو ایک حریف کے طور پر دیکھا جاتا ہے اور ایشیائی انفرااسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک چین کی سب سے بڑی کامیابیوں میں سے ایک بن گیا ہے۔بینک ابتدائی طور پر توانائی ، سفری سہولیات اور ایشیا میں دیہی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لیے سرمایہ کاری کر ے گا۔