دنیا کے بڑے ڈائنو سار کا ڈھانچہ نمائش کیلئے پیش

اتوار 17 جنوری 2016 04:14

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 17جنوری۔2016ء)امریکا کے میوزیم میں 122 فٹ طویل ڈائنو سار کا ڈھانچہ نمائش کے لیے پیش کر دیا گیا۔نیویارک کے ”امریکن میوزیم آف نیچرل ہسٹری“ میں رکھے گئے اس ڈائنو سار کے ڈھانچے کی اونچائی 19 فٹ اور لمبائی 120 فٹ (تقریباََ37 میٹر) ہے۔ ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈائنوسار اتنا بڑا ہے کہ میوزیم کے 19 فٹ بلند چھت کو چھو رہا ہے جبکہ اس کی گردن اور سر ہال کے دروازے سے باہر نکلے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

ماہرین کا خیال ہے کہ یہ ایک سبزی خور ڈائنوسار تھا جس کا وزن کم از کم 70 ٹن کے برابر رہا ہوگا جو کہ 10 افریقن ہاتھیوں کے برابر وزن بنتا ہے۔ماہرین کے مطابق ڈائنو سار کی اس قسم کا تعلق ٹائیٹانوسار نسل سے ہے۔یہ اب تک دریافت ہونے والا سب سے بڑا ڈائنو سار کا ڈھانچا ہے جس کی باقیات 2014 میں ارجنٹائن سے ملیں تھیں جنہیں ماہرین نے انتہائی مہارت کے ساتھ جوڑ کر مکمل ڈھانچا تخلیق کیا۔مذکورہ ڈائنو سار حال ہی میں دریافت ہونے کی وجہ سے اس کا باقاعدہ نام ابھی تک نہیں رکھا جاسکا۔

متعلقہ عنوان :