برکینا فاسو، ہوٹل پر سے القاعدہ کے جہادیوں کا قبضہ ختم، کم از کم 23 افراد ہلاک

اتوار 17 جنوری 2016 04:13

واگاڈوگو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 17جنوری۔2016ء)افریقی ملک برکینا فاسو کے دارالحکومت واگاڈوگو کے ایک بڑے ہوٹل پر مسلم عسکریت پسندوں کے حملے میں کم از کم 23 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ہوٹل پر حکومتی فوج نے کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ مغوی بنائے گئے 126 افراد کو بھی رہا کروا لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ہلاکشدگان کا تعلق مختلف اٹھارہ ملکوں سے بتایا گیا ہے۔ اِس آپریشن میں چار ہلاک ہونے والے عسکریت پسندوں میں دو خواتین ہیں۔ حکومتی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان رات سے فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا تھا۔ برکینا فاسو کے دارالحکومت کے وسطی علاقے میں واقع اسپلینڈڈ ہوٹل پر حملے کی ذمہ داری افریقی ملکوں میں سرگرم القاعدہ کی ذیلی شاخ AQIM نے قبول کر لی لے۔

متعلقہ عنوان :