جھنگ ، فرقہ واریت کا خاتمہ کردیا گیا،جھنگ کے باسی اب شہر کی تعمیر و ترقی کے لیے ہمارا ساتھ دیں، احمد لدھیانوی ،مخدوم سید اسد حیات اوردیگر مذہبی جماعتوں کے مرکزی رہنماؤں کا اتفاق

ہفتہ 16 جنوری 2016 09:01

جھنگ ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 16جنوری۔2016ء)جھنگ سے فرقہ واریت کو ختم کا اعلان کر دیاگیاہے ،جھنگ کے باسی اب شہر کی تعمیر و ترقی کے لیے ہمارا ساتھ دیں مولانا محمد احمد لدھیانوی ،مخدوم سید اسد حیات اوردیگر مذہبی جماعتوں کے مرکزی رہنماؤں کا اتفاق۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سابق ایم پی اے شیخ محمد یعقوب کے دفتر پرانا جی ٹی ایس بس سٹاپ میں ضلع بھرسے نو منتخب یونین کونسلز کے چیرمین اور معزرین شہریوں کے اعزاز میں دئیے جانے والے عشائیہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اہل سنت و الجماعت کے سربراہ مولانا محمد احمد لدھیانوی، سابق ایم پی اے شیخ محمد یعقوب، سابق وزیر داخلہ مخدوم سید فیصل صالح حیات کے بھائی سابق تحصیل نائب ناظم مخدوم سید اسد حیات نے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر اتفاق کیا کہ جھنگ سے سنی شیعہ اختلاف ختم کرکے اپنے شہر ملک اور قوم کی تعمیر و ترقی کے لیے ہم سب کو مل کر کام کریں گئے ۔

اس موقع پر مخدوم سید اسد حیات اور مولانا محمد احمد لدھیانوی گلے ملے اور ایک دوسرے کے ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر یکجہتی کا اظہار بھی کیا ۔