سری لنکا نے 55 بھارتی ماہی گیر رہا کردیئے

ہفتہ 16 جنوری 2016 09:09

کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 16جنوری۔2016ء) سری لنکا نے 55 بھارتی ماہی گیر رہا کردیئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سری لنکن ماہی گیر ادارے کی جانب سے جاری ہوین والے بیان میں کہا گیا ہے کہ تامل ہارویسٹ فیسٹیول کے پیش نظر حکومت نے گرفتار کئے گئے 55 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ ابھی 104 ماہی گیر سری لنکا کی حراست میں ہیں جنہیں آئندہ چند دنوں میں رہا کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :