کشی نژاد خاتون ہالینڈ کی اسپیکر منتخب، یورپی ملک کی پارلیمنٹ میں پہلی بار مراکشی نژاد خاتون رکن پارلیمنٹ اسپیکر منتخب ہوئی ہیں

ہفتہ 16 جنوری 2016 09:07

پیرس( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 16جنوری۔2016ء)مراکشی نژاد خاتون ہالینڈ کی اسپیکر منتخب یورپی ملک ہالینڈ کی پارلیمنٹ میں پہلی بار ایک مراکشی نژاد خاتون رکن پارلیمنٹ اسپیکر منتخب ہوئی ہیں۔ خدیجہ عریب ایام جوانی میں افریقا کے عرب ملک مراکش سے ہالینڈ منتقل ہوئی تھیں جہاں انہوں نے ہالینڈ کی لیبر پارٹی کے پلیٹ فارم سے سیاست میں حصہ لینا شروع کیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق خدیجہ عریب پہلی عرب نڑاد خاتون یں جو ہالینڈ کی پارلیمنٹ کے ”سیکنڈ چیمبر“ سے ایوان کی صدارت کریں گی۔ہالینڈ کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک کی 17 ملین آبادی میں تین لاکھ 80 ہزار افراد مراکشی نڑاد ہیں۔ حال ہی میں پارلیمنٹ میں اسپیکر کے چناوٴ کے لیے ہونے والی رائے شماری میں کل 150 رکنی ایوان میں 134 ارکان نے رائے شماری میں حصہ لیا۔

(جاری ہے)

خدیجہ کے حق میں 83 آئے۔خیال رہے کہ خدیجہ عریب کی سنہ پیدائش سنہ 1960ء کا ہے۔ ایام جوانی میں وہ مراکش سے ہالینڈ ھجرت کر گئی تھیں۔خیال رہے کہ ہالینڈ میں منتقل ہونے والے مراکشی شہر وہاں پر مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہاں کی سیاست میں بھی مراکشی باشندے بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔ سنہ2009ء میں ہالینڈ کے شہر روٹر ڈام کے ڈپٹی میئر کا عہدہ بھی ایک مراکشی نڑاد احمد ابو طالب کو سونپا گیا تھا۔ہالینڈ میں سیاسی اور سماجی خدمات انجام دینیکے باوجود وہاں کے حقیقی باشندوں کی جانب سے مراکشی شہریوں کو سیاسی اور سماجی تفریق کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :