فرنٹیئر کور اور حساس اداروں کا سرچ آپریشن:تخریب کاری کا منصوبہ ناکام،شرپسندوں کے ساتھ جھڑپ،کئی گھنٹے فائرنگ کا تبادلہ،3 شر پسند ہلاک

جمعہ 15 جنوری 2016 08:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 15جنوری۔2016ء)فرنٹیئر کور اور حساس اداروں کے اہلکار وں نے کالعدم تنظیم کے شرپسندوں کی موجودگی کی اطلاع اور سیکورٹی فورسز ایف ڈبلیو او کی ٹیم پر حملوں میں ملوث ملزمان کے حوالے سے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں3 شرپسند ہلاک اور ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ ایمونیشن برآمد کر لیا فرنٹیئر کور کے عملے نے ایک کا رروائی میں تخریب کاری کار منصوبہ ناکام بنا تے ہوئے سڑک کے کنارے نصب 3 دیسی ساختہ بم برآمد کر کے ناکارہ بنا دیا یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز فرنٹیئر کور اور حساس اداروں کے اہلکاروں کو اطلاع ملی تھی کہ تربیت کے علاقے سامی اور تابجان میں کالعدم تنظیم کے شرپسند موجود ہے جہاں پر سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں کالعدم تنظیم کے3 شرپسند ہلاک ہو گئے ایف سی ترجمان کے مطابق ہلاک ہونیوالوں کے قبضے سے ایس ایم جی پسٹل، دستی بم برآمد کر لئے گئے ہلاک ہونیوالے دہشتگرد سیکورٹی فورسز ایف ڈبلیو او کی ٹیم پر حملوں اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے میں ملوث تھے فرنٹیئر کور کے عملے نے کیچ کے علاقے سولانی میں سٹرک کے کنارے نصب3 دیسی ساختہ بموں کو ناکارہ بنا کر تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا مذکورہ بم نامعلوم افراد نے دہشتگردی کی غرض سے سڑک کے کنارے نصب کر رکھے تھے ایف سی ترجمان کے مطابق شرپسند سڑک کے کنارے نصب آئی ای ڈی سے فرنٹیئر کور اور لیویز فورس کی گشت کرنیوالے پارٹیوں کو نشانہ بنا نا چاہتے تھے جسے فرنٹیئر کور کے عملے بروقت اطلاع ملنے پر کارروائی کر تے ہوئے بموں کاناکارہ بنا کر تخریب کاری کامنصوبہ ناکام بنا دیا مزید کا رروائی فرنٹیئر کور کا عملہ کررہا ہے۔

متعلقہ عنوان :