اسلام آباد،بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدار پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کابینہ کا اجلاس، وفا ق کی جانب سے فنڈز کی بندش اورلیگی امیدواروں کوبراہ راست فنڈز دینے بارے چیرمین کو آگاہ کیا گیا ، وفاقی حکومت اپنے متوقع امیدواروں کو نواز کر پری پول دھاندلی کررہی ہے،مذمتی قرارداد منظور

جمعہ 15 جنوری 2016 08:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 15جنوری۔2016ء) چیرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کابینہ کا اجلاس گذشتہ روز زرداری ہاوس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں وزیر اعظم آزاد کشمیر سمیت تمام پارلیمانی اراکین نے شرکت کی اجلاس میں وفاقی حکومت کی جانب سے فنڈز کی بندش اورلیگی امیدواروں کوبراہ راست فنڈز دیئے جانے کے حوالے سے چیرمین پیپلزپارٹی کو آگاہ کیا گیا ذرائع کے مطابق جمعرات کو پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کابینہ کا اجلاس چیرمیں بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت زرداری ہاوس اسلام آباد میں ہوا جس میں وزیر اعظم آزاد کشمیر سمیت تمام پارلیمانی اراکین نے شرکت کی اجلاس میں وفاقی حکومت کی جانب سے فنڈز کی بندش اورلیگی امیدواروں کوبراہ راست فنڈز کے حوالے سے چیرمین پیپلزپارٹی کو تحفظات سے آگاہ کیا گیا اور اس کے خلاف مذمتی قرارداد بھی منظور کی گئی ذرائع نے مزید بتایا کہ کابینہ کے اراکین نے کہا کہ آزاد کشمیر کو 80فیصد ملنے والے بجٹ بھی بند بھی کر دیا گیا ہے اور وفاقی حکومت اپنے متوقع امیدواروں کو نواز کر پری پول دھاندلی شروع کر دی ہے جس کا قانون اجازت نہیں دیتا اس حوالے سے پارلیمانی رہنماوں نے چیرمین پیپلز پارٹی کو اپنی شکایات بتائیں اور اس حوالے سے احتجاج کرنے کا مطالبہ بھی کیا اراکین نے مزید کہا کہ گلگت بلتسان کی موجودہ قیادت جو کچھ کر رہی ہے کشمیری سمجھتے ہیں کہ یہ کشمیر کاز کو کمزور کرنے کی مترادف ہے آرٹیکل 270کو حزف کرتے ہیں ہندوستان اس طرح مقبوضہ کشمیر کو ضم کر لے گا اجلاس میں آزادکشمیر کے تین اضلاع کے صدور نے بھی چیر مین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اور آئندہ ہونے والے الیکشن کے بارے میں تجاویز بھی دیں اور اپنے اپنے اضلاع کے حوالے سے چیرمیں کو بریفنگ بھی دی