بلوچستان کے زمینداروں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے جلدتجاویر مرتب کر کے ان پر عمل درآمد شروع کیا جائے گا ،نوازشریف

جمعہ 15 جنوری 2016 08:49

اسلام آباد، کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 15جنوری۔2016ء)وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کے زمینداروں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے جلدتجاویر مرتب کر کے ان پر عمل درآمد شروع کیا جائے گا ان خیالا ت کا اظہار انہو ں نے ملاقات کے لئے آنے والی زمینددار ایکشن کمیٹی کے وفد سے گفتگو کے دوران کیا وفد کی قیادت پرنس لال جان بلوچ کر رہے تھے جبکہ اس موقع ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا غفورحید ری وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی، سینٹر ڈاکٹر جہانذیب جمالدینی، سردار فتح محمد حسنی ،عثمان خان کاکڑ، حافظ حمداللہ،نائب چئیر مین ملک نصیر شاہوانی و یگر بھی موجود تھے اس موقع زمیندار ایکشن کمیٹی نے وزیر اعظم کے سامنے اپنے مطالبات رکھتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ایر ان سے ملک میں آنے والی سبزی اور فروٹ زمینداروں کوسخت متاثر کررہے کیونکہ گزشتہ خشک سالی کی لہر کے اثرات اب تک موجو د ہیں پانی کی سطح کم ہو چکی ہیں زمیند ار بامشکل ہی اپنے فروٹ اور سبزیاں مارکیٹ تک پہنچاپاتے ان مشکلات کے پیش نظر ایر ان سے آنے والی سبز یوں اور فروٹ پر پابند ی عائد کی جائے انہوں نے کہا کہ اس وقت بلوچستان میں 15ہزار ایسے ٹیوب ویل موجود جنہیں سولر انرجی پر منتقل کر نے کی اشد ضرورت ہیں جس سے نہ صرف زمینداروں کو فائد ہ ہو گا بلکہ وفاقی اور صوبائی حکومت ان ٹیوب ویلز کے لئے جو بائیس ارب روپے کی خطیر رقم سبسڈی کی مد دیتی ہے اس کی بھی بچت ہو گی اور بجلی بچے گی انہوں نے کہا کہ ژوب مکران تا لسبیلہ تک زرعی پیکج کا اعلان کیا جائے اور اس زرعی پیکج میں بلوچستا ن کے زمیند اروں کو حالات مرعات اور سہولیا ت دی جائے انہوں نے کہا کہ سبسڈی کی مد میں جاری ہو نے والے بائیس ارب کے رقم کو بچا کر ڈیمز کی تعمیر میں بھی لگا یا جاسکتا ہے اس موقع پر انہوں نے وزیراعظم کے سامنے 60ڈیمز کی تفصیلات بھی پیش کی وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف انہیں اپنے مکمل تعاؤن کی یقین دہا نی کراتے ہوئے کہا کہ جلد ہی وزیر اعلی بلوچستان نواب ثنا ء اللہ زہر ی اور وفاقی وزیرشاہد خاقان عباسی اس ضمن میں ایک اجلاس طلب کر یں گے جس میں ان تمام مطالبات کی روشنی میں تجاویز مرتب کی جائے گی اور ان عمل درآمد کیا جائے گا وفد نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کر تے ہو ئے کہا کہ جس طرح بلوچستان کے دیگر مسائل کے حل میں وزیر اعظم پا کستان ذاتی دلچسپی لے رہے ہمیں یقین ہے کہ عین اسی طرح بلوچستان کی زراعت کو بچانے میں بھی وزیر اعظم اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے