صدر باراک اوباما کا روسی ہم منصب کو فون ، یوکرین اور شام کے بحران پر تبادلہ خیال

جمعہ 15 جنوری 2016 08:54

واشنگٹن( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 15جنوری۔2016ء )امریکی صدر باراک اوباما نے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن کو ٹیلی فون کرکے یوکرین اور شام کے بحران پر تبادلہ خیال کیا۔وائٹ ہاوس ترجمان جوش ارنسٹ کے مطابق صدر اوباما نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو ٹیلی فون کیا۔

(جاری ہے)

دونوں رہنماؤ ں نے یوکرین اورشام کے بحران کا سیاسی حل نکالنے کے لیے اقدامات پر زور دیا۔روسی صدارتی آفس سے جاری بیان کے مطابق صدر اوباما اور صدر پیوٹن نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرانے پر بھی زور دیا، جبکہ یوکرین اور شام کے بحران سمیت کوریائی خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :