چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے اپنے نام کے ساتھ سروس جج کے طور پر جسٹس لکھنے کا اقدام سپریم کورٹ میں چیلنج ، الیکشن کمشنر ریٹائرمنٹ کے باوجود اپنے نام کے ساتھ جسٹس کا لفظ استعمال کر رہے ہیں جو قانون کی خلاف ورزی ہے، در خواست گزار

جمعرات 14 جنوری 2016 02:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 14جنوری۔2016ء) موجودہ چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا خان کی جانب سے اپنے نام کے ساتھ سروس جج کے طور پر جسٹس لکھنے کے اقدام کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا جس میں وزیر اعظم نواز شریف قائد حزب اختلاف خورشید شاہ ، سیکرٹری قومی اسمبلی ، چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان ، سیکرٹری الیکشن کمیشن اور سیکرٹری الیکشن کمیشن کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ موجودہ چیف الیکشن کمشنر ریٹائرمنٹ کے باوجود اپنے نام کے ساتھ جسٹس کا لفظ استعمال کر رہے ہیں جو کہ قانون کی خلاف ورزی ہے ۔

(جاری ہے)

عدالت انہیں اس نام کے ساتھ بطور عہدہ لکھنے سے روکے اور انہیں اس وقت تک کام کرنے سے بھی روکا جائے جب تک وہ اپنے نام کے ساتھ جسٹس کا لفظ لکھنے کی وضاحت نہیں کر دیتے اور بطور جسٹس نام کے جاری کردہ چیف الیکشن کمشنر کے فیصلوں کی تفصیلات بھی طلب کی جائے ۔